قومی

Ambuja Cements: امبوجا سیمنٹس کا منافع مالی سال 26 کی تیسری سہ ماہی میں 258 فیصد بڑھا، فروخت اور پیداوار میں تاریخی اضافہ

احمد آباد: اڈانی گروپ کی کمپنی امبوجا سیمنٹس لمیٹڈ نے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے شاندار مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران کمپنی کا خالص منافع سالانہ بنیاد پر 258 فیصد اضافے کے ساتھ 3,781 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی کے مطابق، تیسری سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی فروخت 17 فیصد بڑھ کر 18.9 ملین ٹن رہی، جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ سہ ماہی فروخت ہے۔ وہیں کمپنی کی آمدنی میں 20 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ای بی آئی ٹی ڈی اے میں 53 فیصد اضافہ

اکتوبر تا دسمبر مدت کے دوران EBITDA میں 53 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1,353 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جو مضبوط مالی نظم و ضبط اور بہتر آپریشنل کارکردگی کا مظہر ہے۔ اس سہ ماہی میں کمپنی کی نیٹ ورتھ 361 کروڑ روپے بڑھ کر 69,854 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ امبوجا سیمنٹس بدستور قرض سے پاک کمپنی بنی ہوئی ہے اور کریسل اور کیئر کی جانب سے اسے اعلیٰ ترین AAA (اسٹیبل)/A1+ کریڈٹ ریٹنگ حاصل ہے۔

اے سی سی اور اورینٹ سیمنٹ کے انضمام کا اعلان

کمپنی نے بتایا کہ اس سہ ماہی میں ایک بڑا اسٹریٹجک فیصلہ کرتے ہوئے اے سی سی لمیٹڈ اور اورینٹ سیمنٹ لمیٹڈ کے امبوجا سیمنٹس میں انضمام کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے ایک متحد ’’ون سیمنٹ پلیٹ فارم‘‘ وجود میں آیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام سے ترقی کی رفتار، آپریشنل صلاحیت، سرمایہ کاری کی افادیت اور طویل مدتی قدر میں اضافہ ہوگا۔ امبوجا سیمنٹس نے مارواڑ میں 2.4 ملین ٹن سالانہ صلاحیت کی نئی گرائنڈنگ یونٹ شروع کی ہے، جس کے بعد کمپنی کی کل سیمنٹ پیداواری صلاحیت بڑھ کر 109 ملین ٹن سالانہ ہو گئی ہے۔

قابل تجدید توانائی میں بڑی پیش رفت

کمپنی نے سہ ماہی کے دوران 225 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹس شروع کیے ہیں، جس سے اس کی قابل تجدید توانائی کی مجموعی صلاحیت 898 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ مالی سال 27 کے اختتام تک اسے 1,122 میگاواٹ تک بڑھایا جائے۔ امبوجا سیمنٹس کے فل ٹائم ڈائریکٹر اور سی ای او ونود باہیتی نے کہا: ’’ہم نے اب تک کی سب سے زیادہ سہ ماہی فروخت حاصل کی ہے۔ پریمیم سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی بدولت ہم نے صنعت کے مقابلے میں بہتر منافع حاصل کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ لاگت میں بہتر نظم و نسق کے باعث تیسری سہ ماہی میں فروخت کی لاگت میں 2 فیصد کمی آئی ہے، جس سے کمپنی کی مجموعی کارکردگی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago