دیوالی ڈنر کا اہتمام ریلائنس انڈسٹریز نے کیا تھا۔ جس میں امبانی خاندان کے ساتھ ہزاروں ملازمین نے شرکت کی۔ اس دوران ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی اور ان کے اہل خانہ نے رتن ٹاٹا کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ رتن نیول ٹاٹا ملک کی ایک عظیم شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے سپوت بھی تھے۔ ان کے انتقال سے ملک اور انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کبھی نہیں ہو سکتی۔
رتن ٹاٹا ملک کے ساتھ کھڑے تھے – نیتا امبانی
نیتا امبانی نے مزید کہا، رتن ٹاٹا کاروبار کے بارے میں بہت اچھا وژن اور شاندار سوچ رکھتے تھے، اس کے ساتھ ہی رتن ٹاٹا اپنی کمائی کا بڑا حصہ غریبوں، لاچاروں اور ضرورت مندوں کے لیے خرچ کرتے تھے۔ جب بھی ملک کو ضرورت پڑی، رتن ٹاٹا ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے ملازمین اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے فیصلے لیے۔ ہم سب ان کے جانے سے بہت غمزدہ ہیں۔
اپنے خطاب کے دوران نیتا امبانی نے کچھ پرانی یادوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، رتن ٹاٹا نہ صرف میرے سسر دھیرو بھائی امبانی کے بہترین دوست تھے، بلکہ انہوں نے مکیش امبانی اور میرے خاندان کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلقات بنائے رکھے۔ میرے بیٹے آکاش امبانی نے ان کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…