قومی

Amanatullah Khan to Delhi top cop: امانت اللہ خان کو تلاش کررہی ہے دہلی پولیس،اوکھلا کے ایم ایل اے نے پولیس کمشنر کو لکھا خط،کہا-میں یہی ہوں،کہیں بھاگا نہیں ہوں

دہلی سمیت کئی ریاستوں  میں تلاشی مہم چلارہی  دہلی پولیس کو عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے ایم ایل اے امانت اللہ خان  مطلوب ہیں ،لیکن اب  امانت اللہ خان  دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر جواب دیا ہے۔اپنے خط میں  امانت اللہ خان نے کئی الزامات لگائے ہیں۔ عآپ ایم ایل اے نے کہا کہ میں اپنی اسمبلی میں ہوں،کہیں بھاگا نہیں ہوں، مجھے جھوٹے کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ نگر میں کرائم برانچ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ پیر کو کرائم برانچ نے ایک مجرم کو پکڑنے کے لیے جامعہ کے علاقے میں چھاپہ مارا تھا لیکن مبینہ طور پر ایم ایل اے امانت اللہ خان کی مدد سے مجرم شہباز خان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا الزام ہے کہ خان اور اس کے حامیوں نے جان بوجھ کر مداخلت کی اور مجرم کو فرار ہونے دیا۔جس کے بعد  سے دہلی پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم اس کی تلاش کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امانت اللہ خان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایک طرف جہاں دہلی پولیس امانت اللہ خان کو تلاش کر رہی ہے، وہیں امانت اللہ نے پولیس کمشنر کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں عآپ لیڈر نے کہا کہ میں کہیں بھاگا نہیں ہوں، میں اپنی ہی اسمبلی میں ہوں۔

پولیس حکام کے مطابق، امانت اللہ خان کے خلاف درج ایف آئی آر میں متعلقہ بی این ایس سی دفعات کا حوالہ دیا گیا ہے، جن میں دفعہ 221، 132 اور 121(1) شامل ہیں۔ پولیس نے کہا کہ کرائم برانچ شہباز خان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی تھی، جس پر قتل کی کوشش کا الزام تھا اور وہ اشتہاری بھی ہے۔ جب امانت اللہ خان نے معاملے میں مداخلت کی تو پولیس حکام نے انہیں حراست میں لے لیا لیکن اس کے بعد اے اے پی لیڈر اور پولیس ٹیم کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ اس افراتفری کے درمیان شہباز خان پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اس دوران یہ بھی الزام ہے کہ اے اے پی لیڈر اور ان کے حامیوں نے پولیس پر حملہ بھی کیا۔ کرائم برانچ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد دو پولیس افسران کو طبی معائنہ کے لیے بھیجا گیا لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف شکایت درج کرائی اور اب قانونی کارروائی جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

22 minutes ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

1 hour ago

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

10 hours ago