قومی

Amanatullah Khan sent to Judicial Custody for 14 Days: ای ڈی کے مطالبہ پر 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے امانت اللہ خان

نئی دہلی: منی لانڈرنگ معاملے میں مبینہ ملزم اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرامانت اللہ خان کی ای ڈی ریمانڈ ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد راؤز ایوینیوکورٹ نے ای ڈی کے مطالبہ پر14 دنوں کے لئے امانت اللہ خان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اب 23 ستمبرکوعدالت معاملے کی آئندہ سماعت کرے گی۔

کسی بھی شرط پر رہا کرنے کا مطالبہ

معاملے کی سماعت کے دوران ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس معاملے میں پہلے ہی چار ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کرچکا ہے۔ ایسے میں ملزم امانت اللہ خان کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کریں گے۔ وہیں امانت اللہ خان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ امانت اللہ خان روزانہ ای ڈی دفترمیں پیش ہونے کے لئے تیارہیں۔ انہیں کسی بھی شرط پررہا کردیا جائے۔ امانت اللہ خان سے ای ڈی نے وقف بورڈ معاملے میں 7 دنوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔ انہوں نے ای ڈی کے ذریعہ باربارایک ہی سوال پوچھے جانے پرناراضگی ظاہرکی تھی۔

امانت اللہ خان نے کہا تھا کہ میں 18 اپریل کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوا۔ مجھ سے 13 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اب پھر مجھ سے وہی سوال پوچھے جا رہے ہیں۔ اس پرعدالت نے ای ڈی سے پوچھا تھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ایک ہی ثبوت سے امانت اللہ خان کا سامنا کرایا جا رہا ہے؟ ای ڈی نے کہا تھا کہ پوچھ گچھ کا ایک پہلوہے کہ ایک ہی بات کا سامنا کرایا جا رہا ہے، لیکن یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جانچ چل رہی ہیں اوران سے پوچھ گچھ بہت ضروری ہے۔

امانت اللہ خان دو معاملوں میں ہیں ملزم

واضح رہے کہ امانت اللہ خان پرمنی لانڈرنگ کے دومعاملوں میں ایف آئی آردرج ہے۔ ایک ایف آئی آروقف بورڈ میں مالی بدعنوانی سے متعلق سی بی آئی سے جڑی ہوئی ہے۔ جبکہ دوسری دہلی اے سی بی کے ذریعہ آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے سے متعلق ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی غیرقانونی بھرتی ہوئی اورامانت اللہ خان کے چیئرمین رہنے کے دوران وقف بورڈ کی جائیداد کوغلط طریقے سے پٹے پر دے کرغیرقانونی طورپرذاتی فائدہ اٹھایا گیا۔ ایجنسی نے اس معاملے میں جنوری میں چارج شیٹ داخل کی اورامانت اللہ خان کے تین معاونین ذیشان حیدر، داؤد ناصراورجاوید امام صدیقی سمیت چارلوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

24 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

55 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago