سپریم کورٹ نے سنبھل جامع سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔
سنبھل شاہی مسجد کے سروے معاملے میں مسجد کمیٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل مسجد سروے معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی کوخارج کردیا ہے۔ جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بینچ نے مسجد کمیٹی کی نظرثانی کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے نچلی عدالت کے ذریعہ سروے کوحکم کودرست ٹھہرایا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے اب واضح ہوگیا ہے کہ سنبھل کی ضلع عدالت میں سروے کا مقدمہ آگے چلے گا۔ جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بینچ نے مسلم فریق کی دلیلیں نا منظورکرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔
ہائی کورٹ میں سول کورٹ کے فیصلے کو کیا گیا تھا چیلنج
الہ آباد ہائی کورٹ نے 13 مئی کومسجد کمیٹی کی سول ریویجن پٹیشن پربحث مکمل ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ سنبھل کی جامع مسجد اورہری ہرمندرتنازعہ پرمسجد کمیٹی کے ذریعہ سول ریویجن عرضی داخل کی گئی تھی۔ مسجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کی برقراری سے متعلق چیلنج کیا تھا۔ مسجد کمیٹی نے سول کورٹ کے 19 نومبر2024 کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا۔ واضح رہے کہ سنبھل کی شاہی جامع مسجد بنام شری ہری ہرمندرمعاملے میں 24 نومبر کو مہنت رشی راج کی عرضی پر وکیل وشنو شنکر جین نے عدالت میں اپیل کی تھی۔ سول کورٹ کے بعد مسجد بنام مندرمعاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…
اس پروگرام کی خاص بات اس کی تھیم ’ایک شام آئین کے نام‘ رہی۔ اس…
پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…
ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…
اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…