قومی

AIMPLB Condemns US-Israel attacks on Iran: امریکہ-اسرائل کے ایران پر حملوں کی مسلم پرسنل لا بورڈ نے کی سخت مذمت، اقوام متحدہ سے کی یہ بڑی اپیل

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ امریکہ اوراسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی گئی مشترکہ اور کھلی جارحیت کی سخت اور دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بورڈ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے اور خطے کو تباہ کن جنگ سے بچائے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے سلسلے میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے مطابق ایران امریکہ کی تقریباً تمام شرائط تسلیم کرنے پر آمادہ ہو چکا تھا۔ اس کے باوجود امریکہ کی جانب سے اچانک مذاکرات ختم کرنے کا اعلان اور فوراً بعد اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ مذاکرات محض ایک حربہ تھے، سنجیدہ سفارتی عمل نہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای کے قتل پرگہرے رنج وغم کا اظہار

ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرگہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے اسے ملتِ اسلامیہ کے لیے عظیم سانحہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی خود مختار ملک کی مرکزی قیادت کو دورانِ جنگ نشانہ بنانا اورقیادت کی تبدیلی کی کھلی بات کرنا بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ نے پورے مشرقِ وسطیٰ کوعدم استحکام کی آگ میں جھونک دیا ہے۔

عالمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے یہ تصادم: قاسم رسول الیاس

انہوں نے کہا کہ ایک طرف متعدد یورپی ممالک امریکہ کی حمایت میں کھڑے ہیں، تودوسری جانب روس اورچین ایران کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ اگرفوری اورمؤثرسفارتی مداخلت نہ کی گئی تویہ تصادم وسیع عالمی جنگ کی صورت اختیارکرسکتا ہے۔ طویل جنگ نہ صرف انسانی المیے کوگہرا کرے گی بلکہ عالمی معیشت کوبھی شدید نقصان پہنچائے گی، جس کا سب سے زیادہ بوجھ ترقی پذیراورکمزورممالک کو اٹھانا پڑے گا۔

پرسنل لا بورڈ کی اقوام متحدہ سے بڑی اپیل

انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر ہمارا ملک ایک متوازن اورباوقارثالثی کردارادا کرسکتا تھا، مگرموجودہ طرزِعمل سے ملک کی خارجہ پالیسی کی ساکھ متاثرہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہرکی کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر سرکاری سطح پر تعزیت کا اظہارنہ کیا جانا ہماری اخلاقی اور سفارتی روایت کے منافی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ایک بار پھر ملک کے حکمرانوں، اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ فوری، سنجیدہ اورعملی اقدامات کے ذریعے اس جنگ کو روکے۔ بصورتِ دیگر یہ آگ کسی ایک خطے تک محدود نہیں رہے گی اور پوری دنیا اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

37 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago