قومی

AIITA 22 day National Education Campaign Launched: آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن کی 22 روزہ قومی تعلیمی مہم کا آغاز

تدریسی آگہی، طلبائی ارتقاء، سماجی تغیر: آئیٹا ایک مثالی پلیٹ فارم کا اغازہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبدالرحیم (قومی صدرآئیٹا) نے بتایا کہ، “آئیٹا اساتذہ کی ایک ملک گیر رجسٹرڈ تنظیم ہے جس کا قیام 1992 میں عمل میں آیا۔ اپنے پالیسی وپروگرام کے مطابق ملک کی تقریباً 19 ریاستوں میں مختلف تعلیمی سرگرمیاں انجام دے رہی ہےمذکورہ تعلیمی مہم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آئیٹا اساتذہ کی فکری، فنی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ارتقاء اوران کے جائزحقوق کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ہزاروں اساتذہ پر مشتمل آئیٹا کا کیڈرمسلسل تعلیمی میدان میں بدلتے تعلیمی تقاضوں کے تحت اپنی تعلیمی خدمات انجام دے رہاہے اور سماج میں مثبت تبدیلیوں کا خواہاں ہے۔ آئیٹا نہ صرف اساتذہ کے جائز حقوق کی بات کرتی ہے بلکہ اساتذہ کے فرائض منصبی کی بھی یاددہانی کی پابند ہے۔”
قومی تعلیمی مہم سے متعلق مختار احمد کوتوال (نائب صدروکنوینرمہم) نے بتایا کہ، “اساتذہ اورطلبہ کی ترقی میں ہی سماج کی ترقی پنہاں ہے۔ ممبران آئیٹا قومی، ریاستی، ضلعی اورمقامی سطح پرتعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے اساتذہ کے فکری، فنی و پیشہ وارانہ ارتقاء، طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ اورانہیں عملی مواقع فراہم کرنے کے لئے سیمینار، کانفرنسیس، مسابقے، فیسٹیولس ودیگر تعلیمی سرگرمیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔ مذکورہ بالاعنوان کے تحت یہ قومی تعلیمی مہم بھی اسی کی ایک کڑی ہے، جس کے ذریعے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم بدلتے تعلیمی تقاضوں سے اساتذہ کو روشناس کرائیں، نئی قومی تعلیمی پالیسی اور نیشنل کریکولم فریم ورک سے انھیں واقفیت حاصل ہو، ایسے اساتذہ تیارکرسکیں جو نصاب تعلیم پر باریک بینی سے نگاہ رکھے، ساتھ ہی اساتذہ، طلبہ کے درمیان جدید تعلیمی لوازمات سے لیس ہوکرتعلیم کے جدید طریقوں کواختیارکریں تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدارکے بھی حامل ہوسکیں۔”
میرممتازعلی (جنرل سیکریٹری آئیٹا) نے مہم کے مقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ، “سماج میں اساتذہ کی قدرومنزلت کی بازیابی، سماج کے بااثرطبقے میں اس شعورکو بیدارکرنا کہ تعلیم کے تئیں ان کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟ اداروں کے ذمہ داران کو یہ باورکرانا کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں کا ماحول ایسا بنائیں، جہاں سے جدید تعلیم یافتہ، ٹیکنالوجی کا ماہر، بلند اخلاقی اقدار کا حامل طالب علم تیار ہوسکے۔ انہی مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک گیرپیمانے پر24 ستمبر 2023ء تا 15 اکتوبر 2023 قومی، ریاستی، ضلعی اورمقامی سطح پر مختلف تعلیمی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔”
اس موقع پر مرشد علی (نائب صدر)، خالد اقبال (سینٹرل سیکریٹری)، فہیم احمد مومن (نیشنل میڈیا کنوینر) خلیق الزماں صاحب، شکیل احمد، ارشاد احمد ودیگر اراکین موجود تھے۔ میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے حاضرین نے تشفی بخش جوابات دیئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

7 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

7 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

7 hours ago