قومی

Aligarh Name Change: علی گڑھ کا نام بدلنے کی تجویز کو منظوری، اب ہری گڑھ کے نام سے جانا جائے گا اے ایم یو کا شہر

Aligarh Name Change: اترپردیش کے علی گڑھ ضلع کا نام بدلنے کی تجویزکومیونسپل کارپوریشن سے منظوری مل گئی ہے۔ اب اس فیصلے پرانتظامیہ کی مہرلگنے کا انتظار ہے۔ علی گڑھ کے میئرپرشانت سنگھ نے منگل کے روز یعنی 7 نومبرکوکہا کہ کل ایک میٹنگ میں علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کی تجویز منظورکی گئی تھی۔ سبھی کونسلروں نے اتفاق رائے سے اس تجویزکی حمایت کی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی شناخت ہے اور

میئرپرشانت سنگھل کا کہنا ہے کہ اب یہ تجویز انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔ مجھے امید ہے کہ انتظامیہ اس پر نوٹس لے گی اورعلی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کے ہمارے مطالبے کو پورا کیا جائے گا۔ بی جے پی اورکچھ ہندو تنظیموں کی طرف یہ مطالبہ لمبے وقت سے کیا جا رہا ہے۔ تالا نگری شہر کا نام بدلنے کی یہ تجویز بی جے پی کونسلر سنجے پنڈت کے مشورے پرپیش کی گئی، جس کے بعد اسے منظوری دے دی گئی۔

علی گڑھ کا نام ہری گڑھ رکھنے کی تجویز منظور

علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی اس میٹنگ میں کافی ہنگامہ بھی ہوا۔ ہنگامے کے درمیان بی جے پی کونسلر نے ضلع کا نیا نام ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پیش کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب علی گڑھ کا نام ہری گڑھ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بلکہ اس سے پہلے بھی بی جے پی لیڈران اس طرح کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

علی گڑھ تالے کی صنعت کے لئے بہت مشہور

علی گڑھ اترپردیش کا ایک اہم تجارتی مرکزہے اوراپنے تالا انڈسٹری کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ علی گڑھ کے تالے پوری دنیا میں امپورٹ کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ علی گڑھ اپنے پیتل کے ہارڈ ویئراورمجسمہ سازی کے لئے مشہورہے۔ علی گڑھ ملک کا ایک بڑا تعلیمی مرکزبھی ہے۔ یہاں پر100 سے زائد اسکول، کالج اورتعلیمی ادارے ہیں، اس میں علی گڑھ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بھی ہے، جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ماتحت ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago