قومی

Jawad Ahmed Siddiqui arrest: پی ایم ایل اے کیس میں الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین جواد احمد صدیقی گرفتار، عدالت نے 4 اپریل تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا

نئی دہلی: نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم/ایس تربیہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور بڑے شیئر ہولڈر جواد احمد صدیقی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایجنسی نے جمعہ کے روز اس کی تصدیق کی۔ ای ڈی کے مطابق جواد احمد صدیقی کی گرفتاری 24 مارچ کو دہلی زونل دفتر کی جانب سے پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت کی گئی۔

لال قلعہ دھماکہ کیس سے بھی تعلق

ای ڈی کے مطابق الفلاح گروپ کی تحقیقات 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکے کے معاملے سے بھی جوڑی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں مزید جانچ جاری ہے۔

زمین کے حصول میں جعلسازی کا الزام

ای ڈی نے بتایا کہ 17 جنوری کو جواد احمد صدیقی کے خلاف چارج شیٹ پہلے ہی داخل کی جا چکی تھی۔ اب تک کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ زمین حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا گیا۔

ایجنسی کے مطابق صدیقی نے چند دیگر افراد کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات تیار کروائے اور ان کے ذریعے جنوب مشرقی دہلی کے مدن پور کھادر گاؤں میں واقع کھسرہ نمبر 792 کی زمین غیر قانونی طور پر اپنے نام کروائی۔ اس زمین کا رقبہ تقریباً 1.146 ایکڑ بتایا جا رہا ہے جبکہ اس کی موجودہ قیمت تقریباً 45 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

اصل قیمت چھپانے کا شبہ

ای ڈی نے مزید کہا کہ دستاویزات میں زمین کی قیمت صرف 75 لاکھ روپے دکھائی گئی، جبکہ اصل لین دین اس سے کہیں زیادہ ہونے کا شبہ ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اب مالی لین دین کی مکمل جانچ اور اس معاملے میں شامل دیگر افراد اور جائیدادوں کی شناخت کرنے میں مصروف ہیں۔

عدالت نے دیا ای ڈی ریمانڈ

جواد احمد صدیقی کو 25 مارچ کو ساکیت میں واقع خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں مزید پوچھ گچھ کے لیے 4 اپریل تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا۔ ایجنسی کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

8 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

9 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

9 hours ago