بگ باس 19 میں پہنچے اکشے کمار اور ارشد وارثی۔
ممبئی: بگ باس 19 کا نیا ایپیسوڈ کچھ الگ اور خاص ہونے والا ہے۔ عام طور پر ہفتے کے ’ویک اینڈ کا وار‘ میں سلمان خان کا دبنگ انداز دیکھنے کو ملتا ہے، لیکن اس بار بالی ووڈ کے دو ستارے اکشے کمار اور ارشد وارثی اسٹیج پر موجود رہیں گے۔ نئے ایپیسوڈ کا پرومو کلرس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، جس میں دونوں ایکٹر اپنی باتوں سے گھر والوں کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دراصل، اکشے اور ارشد اپنی آنے والی فلم ’جالی ایل ایل بی 3‘ کی پروموشن کے لیے بگ باس کے گھر پہنچے۔ اس دوران وہ اپنے مزاحیہ انداز سے گھر والوں کی کلاس لگاتے نظر آئے۔ انہوں نے کنٹیسٹنٹس کے ساتھ ایسے دلچسپ اور چٹپٹے قصے شیئر کیے کہ پورے گھر میں ہنسی کا ماحول بن گیا۔
اکشے کمار نے شو میں سب سے پہلے کنیکا کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’آپ کے ساتھ میں نے ’کھلاڑی‘ فلم میں ایک گانا کیا تھا اور آپ آج بھی ویسی ہی خوبصورت لگتی ہیں۔‘‘ کنیکا جیسے ہی ’تھینک یو‘ کہتی ہیں تو اکشے ہنستے ہوئے بولتے ہیں، ’’ارے، ایسا تو کہنا ہی پڑتا ہے۔‘‘ اس بات پر گھر کے سارے کنٹیسٹنٹس ہنسنے لگتے ہیں۔
شو کا ماحول اتنا مستی بھرا تھا کہ کنٹیسٹنٹ ابھیشیک بَجاج نے اکشے اور ارشد کو ’تباہی‘ تک کہہ ڈالا۔ انہوں نے کہا، ’’دونوں بھائی… تباہی۔‘‘
اکشے اور ارشد کی جوڑی نے گھر کے باقی کنٹیسٹنٹس کی بھی خوب ٹانگ کھینچی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کنٹیسٹنٹس کچھ زیادہ ہی تیار ہو کر بیٹھے ہیں، کہیں شادی میں جانا ہے کیا؟ ارشد نے بصیر علی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو کپڑے بھی ٹھیک سے نہیں پہنے ہیں۔ اس کے بعد اکشے نے بھوجپوری ایکٹریس نیلم گری سے کہا، ’’آپ غنڈیوں میں پھنس گئی ہیں۔‘‘
فلم ’جالی ایل ایل بی 3‘ 19 ستمبر کو ہوگی ریلیز
سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’جالی ایل ایل بی 3‘ 19 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی کہانی کسانوں کی زندگی اور ان کے مسائل کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم میں اکشے اور ارشد دونوں ہی وکیل کے کردار میں ہیں۔ فلم میں سوربھ شکلا، ہما قریشی، امریتا راؤ، گجراج راؤ اور سیما بسواس جیسے فنکار بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…
دہلی کے جنتر منتر پر 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف…
اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…