قومی

Akhilesh Yadav hits back at PM Modi’s remark: ڈرامہ کون کر رہا ہے سب جانتے ہیں، وزیراعظم مودی کے بیان پر اکھلیش یادو کا پلٹ وار

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سردی کے سیشن کے پہلے ہی دن ووٹرس لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کو لے کر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ اسی معاملے پر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکومت پر شدید حملہ بولا اور الزام لگایا کہ ایس آئی آر کے نام پر ووٹ کاٹنے کی سازش ہو رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ “جمہوریت تب مضبوط ہوگی، جب ووٹ ڈالنے کا حق نہ چھینا جائے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک بھرمیں بہت سی جگہوں پر BLO کو شدید دباؤ کا سامنا ہے اور انہیں مناسب ٹریننگ کے بغیر کام کرنا پڑ رہا ہے۔ یادو نے کہا کہ ایس آئی آر کا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا ہونا چاہیے، لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ حذف کیے جائیں۔

ڈرامہ کون کر رہا ہے، سب جانتے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی کے “یہاں ڈرامہ نہیں، ڈلیوری ہونی چاہیے“ والے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا: ڈرامہ کون کر رہا ہے یہ سب جانتے ہیں۔ جو BLO کی جان جا رہی ہے کیا یہ ڈرامہ ہے؟ بی جے پی پولیس کے ساتھ مل کر ڈرامہ کرتی ہے اور ووٹروں پر پستول رکھ دیتی ہے۔

اکھلیش نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے پاس بڑے وسائل ہیں اور وہ ایک بڑی نوئیڈا کمپنی کو ہائر کر کے ووٹر لسٹ پر کام کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ: 2024 میں جن بوتھوں پر بی جے پی ہاری، وہیں ووٹ کاٹے جا رہے ہیں۔ شادیوں کے موسم میں ایس آئی  آر کیوں کرایا جا رہا ہے؟ الیکشن کمیشن بی جے پی کے خواب پورے کر رہا ہے۔

سپا ایم پی اوَدھیش پرساد کا ردعمل

ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا کہ وزیراعظم کے خیالات کا وہ احترام کرتے ہیں لیکن حقیقت مختلف ہے۔ انہوں نے کہا: جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے، ووٹ کاٹے جا رہے ہیں، عوام کے سلگتے مسائل پر بحث ضروری ہے اور اسی پر ایوان میں بات ہونی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…

6 hours ago

Election Commission Dispute: ’کابینہ سکریٹری کو خط لکھنا پروٹوکول کے خلاف‘، الیکشن کمیشن کے سابق افسر محمد امین کا بڑا دعویٰ

الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…

7 hours ago

PM Narendra Modi: گرین انرجی اسکیم، 2035 تک 900 گیگاواٹ غیر فوسل توانائی کا ہدف حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت، پی ایم مودی

گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…

7 hours ago

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

8 hours ago