قومی

Mosque Meeting Row: ’’آپ لوگ بھی اس کی جال میں پھنس گئے…‘‘، مسجد میں میٹنگ کے سوال پر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو بنایا نشانہ

نئی دہلی: مسجد میں منعقدہ میٹنگ کو لے کر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے درمیان سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ مسجد میں میٹنگ کے سوال پر اکھلیش نے بی جے پی کو نشانہ بنایا، جبکہ جمال صدیقی نے 25 جولائی کو جمعہ کی نماز کے بعد مسجد میں میٹنگ کا منصوبہ بنایا، لیکن اسے فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ادھر صدیقی نے اکھلیش کی میٹنگ کو مسجد کے احاطے کی توہین کی وجہ قرار دیا ہے۔ جس کے بعد سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔

مسجد میں میٹنگ کو لے کر اٹھائے گئے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ لوگ بھی بی جے پی کی جال میں پھنس گئے ہیں۔ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ آستھا جوڑتی ہے۔ جو آستھا کو جوڑنے کے لیے کام کرتا ہے، ہم اس کے ساتھ ہیں۔ بی جے پی کو یہی تکلیف ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کوئی جڑے نہیں، دوریاں بنی رہیں۔ اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کو میٹھے سے تکلیف ہوگی تو کیا میٹھا چھوڑ دیں گے؟ بی جے پی کا ہتھیار ہی دھرم ہے۔ ان کے پاس اقلیتی مورچہ بھی ہے؟

جمال صدیقی کا مسجد میں میٹنگ کا منصوبہ

دوسری طرف، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے 25 جولائی کو جمعہ کی نماز کے بعد دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب مسجد میں ایک میٹنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔ حالانکہ انہوں نے اسے جمعے تک ملتوی کر دیا ہے۔ صدیقی نے کہا کہ وہ جلد ہی مسجد انتظامیہ کو خط لکھیں گے اور سیاسی میٹنگ کی اجازت طلب کریں گے، جیسا کہ حال ہی میں اکھلیش یادو نے کیا تھا۔ اجازت ملنے پر وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مسجد میں میٹنگ کریں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خط جلد شیئر کیا جائے گا۔

مسجد کے احاطے کی توہین کا الزام

اتنا ہی نہیں جمال صدیقی نے اکھلیش کی میٹنگ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کی پہلی منزل پر خواتین تھیں جن کے سر نہیں ڈھکے تھے اور ان کے کپڑے مسجد کے وقار کے مطابق نہیں تھے۔ اس سے مسجد کے احاطے کی توہین ہوئی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو مذہبی مقام کے وقار کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کی شکایت مسجد انتظامیہ سے کریں گے۔

سیاسی ماحول گرم

اس تنازع نے دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی جنگ کو مزید تیز کر دیا ہے۔ ایس پی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی اقلیتی برادری کو سیاسی مسئلہ بنا کر بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نماز جمعہ کے بعد ہونے والی ممکنہ میٹنگ کو لے مسجد انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

12 minutes ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

54 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

2 hours ago