بہار میں نئی این ڈی اے حکومت کے قیام اور وزیراعلیٰ کے طور پر حلف برداری کے بعد اپوزیشن کی جانب سے مسلسل ردِ عمل سامنے آ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی، جس نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اکھلیش یادو نے وہ دو پرانی تصاویر شیئر کیں جب ‘انڈیا’ اتحاد کی تشکیل ہو رہی تھی اور نتیش کمار اس اتحاد کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ تصاویر کے ساتھ اخیلش نے لکھا کہ اس وقت انہوں نے نتیش کمار کو وزیراعظم کے عہدے تک پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا:
اکھلیش نے نتیش کمار کو وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد بھی دی
اسی تبصرے کے ساتھ اکھلیش نے نتیش کمار کو وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے لکھا کہ نتیش کمار کو بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد اور آئندہ پانچ برسوں کے لیے عوامی فلاح، مثبت طرز سیاست اور اپنی اصل سماجوادی نظریے پر مبنی آزادانہ حکمرانی کے لیے نیک خواہشات۔
/h3>
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اکھلیش یادو کی یہ پوسٹ صرف ایک مبارکباد نہیں بلکہ ایک سیاسی طنز بھی ہے۔ ‘انڈیا’ اتحاد کے وقت نتیش کمار کو اپوزیشن کے ممکنہ وزیراعظم کے چہرے کے طور پر دیکھا جا رہا تھا اور کئی رہنماؤں، بشمول اکھلیش یادونے ان کے قائدانہ کردار کی تعریف کی تھی۔ مگر کچھ عرصہ بعد ہی نتیش کمار نے اچانک اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی اور دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہو گئے۔ اسی وجہ سے اپوزیشن ان پر یو ٹرن سیاست کے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔
پرانے لمحات کو دوبارہ یاد دلانے کا مقصد یہ ظاہر کرنے کی کوشش ہے کہ نتیش کمار نے کئی بار سیاسی موقف بدلا ہے اور اپوزیشن انہیں اسی نقطے پر گھیرنا چاہتی ہے۔ یہ تصاویر یاد دلاتی ہیں کہ کبھی وہ اپوزیشن اتحاد کے مرکزی ستون تھے،
مگر آج وہ این ڈی اے کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ بنے بیٹھے ہیں۔ اکھلیش یادو کا وزیراعظم بنانے والا جملہ ایک سیاسی طنز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
نتیش کمار نے دسویں مرتبہ وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ مگر حلف برداری کے فوراً بعد ہی اپوزیشن نے ان کی ساکھ اور سیاسی اعتبارپرسوال اٹھائے ہیں۔ اکھلیش کی یہ پوسٹ بھی اسی سلسلے کا حصہ مانی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…