سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بالواسطہ تنقید کی اور کہا کہ ہولی ایک رنگین تہوار ہے لیکن کچھ لوگوں کو صرف ایک ہی رنگ پسند ہے۔اٹاوہ میں اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں ہولی ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اکھلیش یادو نے کہا، “ہولی کا تہوار ہمیں ایک دوسرے کو منانے اور گلے لگانے کا موقع فراہم کر تا ہے۔ آپ اور مجھے عہد کرنا چاہیے کہ ہم ناانصافی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ یہ (ہولی) ایک رنگین تہوار ہے، کچھ لوگ رنگ پسند نہیں کرتے، انہیں صرف ایک رنگ پسند ہے۔ لیکن ہماری جمہوریت اس وقت مضبوط ہوگی جب اس میں مختلف نظریات اور مختلف سوچ رکھنے والے متنوع لوگ ہوں گے۔
اکھلیش نے کہا،موجودہ حکومت ایسا کوئی امتحان نہیں لیا گیا جس کا سوالنامہ لیک نہ ہوا ہو۔ حکومت جان بوجھ کر سوالیہ پرچہ لیک کر رہی ہے کیونکہ حکومت نوکریاں نہیں دینا چاہتی، اگر نوکری دینا ہے تو ریزرویشن بھی دینا پڑے گا۔ ان کے ہاتھ میں نہ روزگار ہے نہ نوکری، اگر اگلے 10 سال بی جے پی حکومت میں رہی تو شادی بھی نہیں ہونے دے گی، تب تک نوکری کے انتظار میں بوڑھے ہو جائیں گے۔ایس پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ این سی آر بی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ایک لاکھ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔
ایک بھی فیکٹری نہیں لگائی جاسکی – اکھلیش
ایس پی سربراہ نے سوال کیا کہ جس ملک کے ایک لاکھ کسان خودکشی کر رہے ہیں وہ ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کیسے بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک لاکھ کسان خودکشی کر رہے ہیں، نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں، صنعتیں کارخانے لگانے کے قابل نہیں اور حکومت نے صنعتکاروں کو بلا کر بڑے بڑے خواب دکھائے لیکن ایک بھی فیکٹری نہیں لگائی۔یادو نے کہا کہ میں نے بجٹ میں سنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر فیکٹریاں لگنے والی ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ جو کارخانے اتر پردیش میں لگنے چاہیے تھے، وہ گجرات چلی گئیں۔
انتخابی بانڈز کے بارے میں اکھلیش یادو نے کہا، ”ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ انتخابی بانڈ سب سے زیادہ کہاں گئے ہیں۔ عطیات رضاکارانہ طور پر یا لوگوں کی مدد کے لیے دیے جاتے ہیں۔ لیکن جہاں ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیسے کی وصولی کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، اسے ‘بھتہ خوری’ کہا جاتا ہے۔ بی جے پی الیکٹورل بانڈز پر سب سے زیادہ شور مچا رہی ہے۔ اگر کوئی بی جے پی کو پیسہ دیتا ہے تو وہ چندہ ہے اور اگر وہ کسی اور کو دیتا ہے تو وہ کالا دھن ہے۔اکھلیش نے بی جے پی پر اقربا پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم بی جے پی والوں سے یہ عہد لینے کو کہیں گے کہ وہ خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہیں دیں گے اور خاندان کے کسی فرد سے ووٹ مانگنے نہیں جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: نتیش کمار ریڈی نے 105 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر…
بین الاقوامی تنظیموں کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے…
پولیس سپرنٹنڈنٹ سومن برما کے مطابق یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا…
ان دنوں مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے،…
ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق کھدائی کی جگہ کے آس پاس کے مکانات کے حصے بھی…
دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست…