مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن یکم فروری 2026میں پارلیمنٹ میں ملک کا عام بجٹ پیش کر رہی ہیں۔ بجٹ پیش ہونے سے قبل سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے طنزیہ ردِعمل دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا، “جس حکومت سے کوئی اُمید نہیں، اس کے بجٹ سے کیا اُمید ہوگی۔ یہ بجٹ 1/20 لوگوں کے لیے بنتا ہے، یعنی صرف 5 فیصد لوگوں کے لیے۔”ملک اور دارالحکومت دہلی میں آلودگی کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا،“دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ آپ کے ملک کی ہوا ہی ٹھیک نہیں ہے، جس میں جانیں جا رہی ہیں اور سرمایہ کاری بھی نہیں آئے گی۔”
اکھلیش یادو کا طنز
پارلیمنٹ جانے سے پہلے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے عام بجٹ 2026 پر سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ ان کے مطابق بجٹ سے کوئی خاص اُمید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، “بی جے پی حکومت سے اُمید نہیں، تو اس کے بجٹ سے کیا اُمید ہو سکتی ہے۔ بجٹ کے ذریعے بی جے پی اپنے لوگوں کو سیٹ کرتی ہے۔ اچھا بجٹ وہی ہوتا ہے جس سے غریب کی خوشحالی ہو۔” اکھلیش یادو نے مودی حکومت کے سابقہ وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے سوال اٹھایا، “کتنے اسمارٹ سٹی بن گئے؟ روزگار اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے وعدے کا کیا ہوا؟”
شہر کاری اور آلودگی کا مسئلہ
اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی بھی وعدے پر پوری نہیں اتری۔ وہ عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا،“اندور میں کتنے لوگ پانی پینے سے مر گئے، جبکہ اندور اسمارٹ سٹی تھا۔” دارالحکومت دہلی میں آلودگی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر کہا،“دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ آپ کے ملک کی ہوا ہی ٹھیک نہیں ہے، جس سے جانیں جا رہی ہیں اور سرمایہ کاری بھی نہیں آئے گی۔” اکھلیش یادو کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ عام بجٹ 2026 پر اپوزیشن کے تیور خاصے سخت ہونے والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…