اتر پردیش کی سیاست میں کیا ہوگا اور کون کیا دعوے کرے گا اس کے بارے میں ہمیشہ غیر یقینی صورتحال رہتی ہے۔ اب ایسا ہی دعویٰ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں بھی کیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بلڈوزر معاملے پر وزیر اعلیٰ کے بیان پر ردعمل ظاہر کیاہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ آج نہیں تو کل وزیراعلیٰ کو اپنی الگ پارٹی بنانا ہوگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر (2 اگست) کو جرائم کے ملزم افراد کے مکانات یا جائیدادوں کو گرانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تنقید کرتے ہوئے اسے “بلڈوزر انصاف” کا معاملہ قرار دیا۔ عدالت نے کہا تھا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کرے گی۔ بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے تبصرہ کے بعد سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور اکھلیش یادو کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے۔
اکھلیش یادو نے سی ایم یوگی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اور آپ کا بلڈوزر اتنا ہی کامیاب ہے تو الگ پارٹی بنائیں اور بلڈوزر کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں۔ آپ کا وہم بھی ٹوٹ جائے گااور غرور بھی۔ ویسے بھی آپ کے جوحالات ہیں کہ آپ بی جے پی میں ہونے کے باوجود آپ نہیں کے برابر ہیں ۔ الگ پارٹی آپ کو آج نہیں تو کل بنانی ہی پڑے گی۔ ایس پی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر 2027 میں حکومت بدلتی ہے تو بلڈوزر گورکھپور کی طرف بڑھیں گے۔
حالانکہ اکھلیش یادو اس سے پہلے بھی بلڈوزر کی مخالفت کرچکے ہیں اور یوگی حکومت کو نشانہ بناچکے ہیں ، اس سے پہلے بھی انہوں نے کہا تھا کہ بلڈوزر میں دماغ نہیں ہوتا،اسٹیرنگ ہوتا ہے، اور اترپردیش کی عوام کب کس کا اسٹیرنگ بدلے یا پھر دہلی والے کب کس کے ہاتھ سے چھین کر کسی اور کو اسٹرینگ تھمادے کچھ کہا نہیں جاسکتا، اس لئے زیادہ خوش فہمیاں نہیں پالنی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…