قومی

Bihar Assembly Election 2025: ”فیصلہ پورا آگیا، بہارمیں عظیم اتحاد کی حکومت“، اکھلیش یادو نے نئی نسل سے متعلق کیا بڑا دعویٰ

بہارمیں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جمعرات (6 نومبر) کو 121 سیٹوں پر تقریباً 65 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ یہ ریاست کی انتخابی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد ہے۔ وہیں اس ووٹنگ فیصد کو دیکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ کردیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادونے بہارمیں ہوئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ووٹنگ فیصد پرایکس پرپوسٹ کرکے لکھا- ”الیکشن نصف سیٹ پرہوا ہے، لیکن فیصلہ پورا آگیا ہے، بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بن رہی ہے۔ یہ ہندوستان کے اتحاد اورمثبت سیاست کا نیا دورہے۔“

نئی نسل کی سوچ نئی ہوتی ہے: اکھلیش یادو

وہیں بہارالیکشن سے متعلق سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے نئی نسل کا ذکر کرتے ہوئے کئی دعوے کئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ نئی نسل اسی لئے نئی کہی جاتی ہے کیونکہ نئی نسل کی سوچ نئی ہوتی ہے یا کہیں پرانی نہیں ہوتی ہے۔ نئی نسل آنے والے کل کی طرف کھلے نظریے سے دیکھتی ہے نئی نسل مطلب ہراگلی نسل گزشتہ نسل (پیڑھی) سے زیادہ ترقی پسند ہوتی۔ نئی نسل کی سوچ کا دائرہ بہت بڑا ہوتا ہے۔ نئی نسل دنیا بھرکونہ صرف تجربہ کرنا چاہتی ہے بلکہ گلے بھی لگانا چاہتی ہے۔ نئی نسل کا برتاؤدوستانہ ہوتا ہے اورسب کوساتھ لے کرچلنا چاہتی ہے۔

نئی نسل کے اندر بھید بھاؤ کے لئے کوئی جگہ نہیں

سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے کہا کہ نئی نسل کی سوچ جامع (انکلوسیو) اورملنسار(ایکموڈیٹنگ) ہوتی ہے اوراس کے اندربھید بھاؤ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے۔ نئی نسل ہرمذہب، فرقہ، خیال اورفلسفے کی روادار ہے۔ اس کے خیالات لچکداراورنظریاتی لچک کے مالک ہیں۔ نئی نسل سب کوسننے اورسمجھنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس کا دل سب کے لیے احترام، محبت اورپیارسے بھرا ہوا ہے۔ نئی نسل حقیقی معنوں میں ہربے سہارا انسان اورجانورپرشفقت اورمہربان ہے۔ نئی نسل انتہائی مثبت ہے اورجدیدیت کواچھا سمجھتی ہے کیونکہ جدیدیت نئی سمتیں دکھاتی ہے اورسوچ کے وسیع راستے کھولتی ہے۔

تبدیلی بالکل طے ہے: اکھلیش یادو

سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے کہا کہ آج نئے نسل کا مثبت دورآگیا ہے، تبدیلی طے ہے۔ نئی نسل ہی نیا زمانہ لائے گی اورمحبت، امن، چین، خوشحالی اورسب کی ترقی کی نئی تاریخ لکھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل انسانیت اوربھائی چارے سے بھری ہوئی ہے اوروہ امن اور ترقی کوپسند کرتے ہیں۔ وہ خود خوش رہنا چاہتے ہیں اورسب کوخوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ خوشحالی کی قدرکرتے ہیں اوراس لیے ان لوگوں کی مخالفت کرتے ہیں، جومصائب کا باعث ہیں۔ وہ کسی بھی قسم کے انتہا پسند نظریے کے خلاف ہیں۔ وہ فرقہ پرستی کومعاشرے کے لیے خطرہ اوراپنے عالمی وژن کی توسیع سمجھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago