Asad Ahmed Encounter: اکھلیش یادو نے اسد کےانکاؤنٹر سے متعلق بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکاؤنٹر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ بی جے پی عوام کو اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ حالیہ انکاؤنٹر کی خاص تفتیش ہونی چاہئے اور مجرموں کو کسی بھی قیمت پر چھوڑا نہ جائے۔
امیش پال قتل کیس کے ملزم عتیق احمد کے مفرور بیٹے اسد احمد کو یوپی ایس ٹی ایف نے جھانسی میں ایک انکاؤنٹر میں مار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسد کے ساتھ شوٹر غلام محمد بھی ایس ٹی ایف کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔ اس انکاؤنٹر پر ایس پی صدر اکھلیش یادو کا پہلا ردعمل آیا ہے۔ اکھلیش یادو نے اسے جھوٹا انکاؤنٹر قرار دیا ہے۔
ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا، “بی جے پی حکومت جھوٹے انکاؤنٹر کر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی والے عدالت پر یقین نہیں رکھتے۔ آج کے اور حالیہ انکاؤنٹر کی مکمل جانچ ہونی چاہیے اور مجرموں کو چھوڑا نہیں جانا چاہیے۔ صحیح-غلط کا فیصلہ کرنےکا حق اقتدار والی پارٹی کو بھی نہیں ہوتا ہے۔ بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔”
اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا کہا؟
دوسری طرف، یوپی ایس ٹی ایف کے اس انکاؤنٹر پر اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ایسے مافیا اور خوفناک مجرموں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ جس کے بامعنی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 24 فروری کو پریاگ راج کے گھوم گنج تھانہ علاقے میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک اہم گواہ امیش پال کا قتل ہوا، جس میں ہمارے دو بہادر ساتھی جو اس گواہ کی حفاظت پر مامور تھے، شہید ہو گئے۔
سی ایم یوگی نے کی ایس ٹی ایف اور ڈی جی پی کی تعریف
اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ اس وقت سے اتر پردیش پولیس نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور وقتاً فوقتاً کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں جن پانچ افراد کی شناخت کی گئی تھی ان پر پانچ پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان میں ارمان، اسد، گڈو اور صابر شامل تھے۔ یہاں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اس انکاؤنٹر کے بعد لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ کی۔ سی ایم یوگی نے یوپی ایس ٹی ایف کے ساتھ ساتھ ڈی جی پی، اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر اور پوری ٹیم کی تعریف کی۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…