قومی

Akhilesh Yadav Attacks on Yogi Govt: مندر کی لوٹ سے لے کر پٹرول میں ملاوٹ تک، یوگی حکومت پر جم کر برسے اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مرکز کی بی جے پی حکومت اور اتر پردیش کی یوگی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کئی سنگین الزامات عائد کیے۔ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ رام راجیہ قائم کرنے کی بات کرتے ہیں، لیکن ان کے دور حکومت میں ’’رام دھن‘‘ ہی لوٹ لیا گیا۔

’رام راجیہ کی بات کرنے والوں نے رام دھن لوٹ لیا‘

اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے دوران مذہبی مقامات سے لوٹ کے واقعات سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ جب معاملہ منظر عام پر آیا تو اپنی ناکامی چھپانے کے لیے چھوٹے ملازمین کو ذمہ دار ٹھہرا کر انہیں نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا، ’’کیا کوئی تصور کرسکتا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کہ ہم رام راجیہ لائیں گے، انہوں نے رام دھن ہی لوٹ لیا۔ اس معاملے میں کن لوگوں کو پکڑا؟ چھوٹے ملازمین کو پکڑا اور بدنامی سے بچنے کے لیے ذات پات کی سیاست شروع کردی۔‘‘

’بھکاری بھی مندر سے چوری نہیں کرتا‘

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ اگر مندر کے باہر کوئی بھکاری بیٹھا ہو اور اس کے پاس بالکل پیسہ نہ ہو، تب بھی وہ مندر کے اندر جاکر چوری نہیں کرتا۔ وہ اس امید میں انتظار کرتا ہے کہ کوئی اسے کچھ دے گا۔ لیکن اس معاملے میں مبینہ لوٹ سے متعلق تمام تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں۔

پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ پر سوال

ایندھن میں ایتھنول کی ملاوٹ کے معاملے پر بھی اکھلیش یادو نے حکومت سے کئی سوالات کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سننے میں آرہی ہے کہ پٹرول میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق جو گاڑی پٹرول سے چلنی چاہیے اور جس سے زیادہ مائلیج ملنا چاہیے، اس میں ملاوٹ کی جارہی ہے۔اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو حکومت کو متعلقہ کمپنیوں سے کہنا چاہیے کہ وہ اشتہار دے کر بتائیں کہ ملاوٹ کے بعد گاڑی مزید بہتر چلے گی۔ انہوں نے اسے عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا۔

قانون و انتظام پر بھی حکومت کو گھیرا

اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی قانون و انتظام کی صورتحال پر بھی یوگی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے ’یوپی 100‘ جیسی سروس شروع کی تھی، تاکہ کسی مشکل کی صورت میں پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ سکے، لیکن موجودہ حکومت نے پولیس کے کام کرنے کے طریقے کو خراب کردیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ آج اگر کوئی شخص تھانے جاتا ہے تو سب سے پہلے اس کی جیب دیکھی جاتی ہے۔ ان کے مطابق پولیس ہو یا تحصیل، ہر جگہ پیسے کو ترجیح دی جارہی ہے۔

سرکاری ملازمتوں کے بجائے آؤٹ سورسنگ کا الزام

اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ یوگی حکومت میں سرکاری ملازمتوں کو ختم کیا جارہا ہے اور ان کی جگہ آؤٹ سورسنگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی دوبارہ اتر پردیش میں حکومت بناتی ہے تو ریزرویشن کے ذریعے ہر طبقے کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

52 minutes ago

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

2 hours ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

2 hours ago