قومی

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

نئی دہلی : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر طنز کیا ہے۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ ’لکھنؤ ایکسپریس‘ کا انجن فیل ہوگیا ہے، اسی لیے دہلی کے انجن نے لکھنؤ کی کمان کسی اور کے ہاتھ میں سونپنے کا اندرونی فیصلہ کرلیا ہے۔اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس کو دکھاوے کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل کھیل لکھنؤ کے انجن کو ناکارہ ثابت کرکے اسے مستقل طور پر ہٹانے کا ہے۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے حکمراں جماعت کی جانب سے ہونے والی پریس کانفرنس کو لے کر سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کرنے والا طنز کیا۔انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’سنا ہے کہ حکمراں طبقے کی جانب سے کوئی بڑی پریس کانفرنس ہو رہی ہے۔ لگتا ہے ’لکھنؤ ایکسپریس‘ کا انجن فیل ہوگیا ہے، اسی لیے دہلی کے انجن نے لکھنؤ کی کمان کسی اور کے ہاتھ میں سونپنے کا اندرونی فیصلہ کرلیا ہے۔اکھلیش یادو نے بولا یہ پریس کانفرنس تو محض دکھاوا ہے، اصل کھیل لکھنؤ کے انجن کو ناکارہ ثابت کرکے اسے مستقل طور پر ہٹانے کا ہے۔ انہوں نے سوال کیا، ’’اب لکھنؤ والوں کی حفاظت کون کرے گا؟‘‘ اکھلیش یادو نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ ان کا اشارہ کس رہنما یا واقعے کی جانب ہے۔

راجناتھ سنگھ کا اپوزیشن اور انڈیا اتحاد پر حملہ

دوسری جانب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن اور انڈیا اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کا مقصد انتخابی اصلاحات نہیں، بلکہ ملک میں افراتفری پھیلا کر اقتدار حاصل کرنا ہے۔راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو افراتفری پھیلانے کے لیے مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور کچھ لوگ بنگلہ دیش میں پیش آنے والے واقعات کی طرز پر ہندوستان میں اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں۔وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ کانگریس اور اس کے اتحادی نوجوانوں کو سیاسی تصادم کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، کچھ لوگ بنگلہ دیش کے واقعات سے تحریک لے کر ہندوستان میں اقتدار کی تبدیلی کی بات کر رہے ہیں، جبکہ کچھ کھلے عام حکومت گرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔راجناتھ سنگھ کے مطابق، یہ لڑائی نہ تو انتخابی اصلاحات کے لیے ہے اور نہ ہی اس کا تعلق چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے جڑے کسی معاملے سے ہے۔ انہوں نے اسے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان کا مستقبل تصادم میں نہیں، بلکہ بات چیت اور قوم کی تعمیر میں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

2 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

2 hours ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

4 hours ago