India Mobile Congress: ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے انڈیا موبائل کانگریس ایونٹ میں ہندوستان کے ڈیجیٹل مستقبل سے متعلق بڑا روڈمیپ رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے محض سال بھر سے بھی کم وقت میں ریلائنس نے پورے ملک میں ریلائنس جیو کا نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ آکاش امبانی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سبھی 22 سرکلس میں تقریباً 10 لاکھ سے زیادہ 5جی کے سیلس لگائے جاچکے ہیں۔ آکاش امبانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی 5 جی انقلاب میں سب سے بڑا تعاون جیو کا ہی ہے اور ملک کی کل 5جی صلاحیت میں جیو کی حصہ داری 85 فیصد تک ہے۔
اتنا ہی نہیں، آکاش امبانی نے بتایا ہے کہ ریلائنس جیو نے ہر10 سیکنڈ فی سیل کی شرح سے گزشتہ سال بھر میں تقریباً 10 لاکھ 5 جی سیل پورے ملک میں لگائے ہیں، جس کے سبب ہندوستان میں 5جی کنیکٹیوٹی میں اضافہ کرنے میں جیو سب سے آگے رہا ہے۔ انڈیا موبائل کانگریس آکاش امبانی نے کہا کہ تمام نوجوان ڈیجیٹل کاروباریوں، نوجوان ڈیجیٹل اختراعیوں اور آئی ایم سی کے نوجوان ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس کی جانب سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہندوستان کے امرت کال کے دوران اس خواب کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
وزیراعظم مودی سے کیا بڑا وعدہ
آکاش امبانی نے دنیا کے سب سے اونچے اسٹیچو آف یونٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم سے وعدہ کرتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعہ ہم ایک ڈیجیٹل اسٹیچوآف یونٹی بنائیں گے، جو ٹیکنالوجی اورکنیکٹیوٹی کی طاقت سے ہندوستان کوسب سے زیادہ خوشحال بنائے گا، تکنیکی طور پرترقی یافتہ، جامع اورہم آہنگ قوم کی تعمیرکا خواب پورا کریں گے۔
ہندوستان بنے گا براڈ بینڈ کا عالمی دارالحکومت
ہندوستان کی انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کے مستقبل سے متعلق آکاش امبانی نے کہا ہے کہ ہم نے 5جی کے بنیادی ڈھانچے کو جیو فائبراور جیو ایئرفائبر جیسی ہماری فکسڈ وائرلیس براڈ بینڈ کی خدمات کے ذریعہ مضبوط کیا ہے۔ آکاش امبانی کا دعویٰ ہے کہ اب جیو 20 کروڑ سے زیادہ اَن کنیکٹیڈ گھروں کو بھی 5جی ایکسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسے میں آنے والے وقت میں ہندوستان دنیا کی براڈ بینڈ نیٹ ورک کی راجدھانی کے طور پر بھی سامنے آسکتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس پورے انٹرنیٹ انقلاب میں جیو کا سب سے اہم کردارہوگا۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…