قومی

Ajit Rai’s Last Journey: بین الاقوامی شہرت یافتہ ثقافتی صحافی اجیت رائے کی میّت 10 اگست کو پہنچے گی لندن سے دہلی، 11 اگست کو بکسر میں ادا کی جائیں گی آخری رسومات

معروف ثقافتی صحافی، فلم ناقد اور نیشنل اسکول آف ڈراما (این ایس ڈی) کے ادبی و ثقافتی رسالے ’’رنگ پرسَنگ‘‘ کے سابق مدیر اجیت رائے کا جسدِ خاکی 10 اگست 2025 (اتوار) کی صبح لندن سے دہلی پہنچے گا۔ واضح رہے کہ 23 جولائی کو لندن میں ان کی ناگہانی وفات ہو گئی تھی۔ وہ ہر سال کانز فلم فیسٹیول میں مدعو مہمان کی حیثیت سے شرکت کرتے تھے اور اس مرتبہ بھی اسی سلسلے میں لندن گئے تھے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔

مرحوم کا جسدِ خاکی 10 اگست کو صبح 09:20 بجے دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے گا۔ اس کے بعد این ایس ڈی (منڈی ہاؤس، دہلی) میں صبح 11:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ان کے جسدِ خاکی کو آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا، جہاں ملک بھر سے صحافی، ادیب، فنکار، تھیٹر سے وابستہ افراد اور ان کے قریبی ساتھی انھیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد ان کا جسدِ خاکی بذریعہ سڑک ان کے آبائی گاؤں ’’کسیاں‘‘ (ڈمراﺅ) لے جایا جائے گا، جہاں 11 اگست (پیر) کو بکسر کے شمشان گھاٹ پر ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔ یہ معلومات ان کے چھوٹے بھائی راکیش کمار رائےنے فراہم کی ہیں۔ واضح رہے کہ اجیت رائے کی زندگی کا بیشتر حصہ ہندی صحافت، ثقافت، تھیٹر اور فلم تنقید کے میدان میں گزرا۔ وہ ہندی اور ہندوستانی ثقافت کے سرگرم ترجمان اور ہندی صحافت کا معتبر نام تھے۔ ان کی تحریریں اور تبصرے ملک اور بیرونِ ملک یکساں طور پر پسند کیے جاتے تھے۔

مشکل وقت میں مدد کے لیے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا شکریہ: راکیش رائے 

راکیش رائے نے خاندان کی جانب سے اجیت رائے کے تمام دوستوں، خیر خواہوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے، برطانیہ کے معروف صنعتکار گوپی چند اور سنیتا ہندو جا، لندن میں مقیم اجیت رائے کے قریبی دوست و ادیب تجندر شرما، ذکیہ زبیری، تاجر کلپیش شاہ اور این ایس ڈی دہلی کے ڈائریکٹر چترنجن ترپاتھی اور رجسٹرار پردیپ مہانتی کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنھوں نے دکھ کی اس گھڑی میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ اجیت رائے اپنے پیچھے اہلیہ، ایک بیٹا، والد بھولاناتھ رائے (سابق مکھیا)، چار بھائی اور دو بہنیں سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے ہندی صحافت اور ثقافتی دنیا کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

30 minutes ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

1 hour ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

1 hour ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

2 hours ago