قومی

Ajit Pawar Plane Crash: اجیت پوار کو آخری الوداعی: وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے سمیت کئی وزراء بارامتی پہنچے

بارامتی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سینئر لیڈر اجیت پوار کا بدھ کے روز ایک المناک طیارہ حادثے میں انتقال کے بعد بارامتی میں شدید غم کی لہر ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت کئی مرکزی اور ریاستی وزراء آج صبح بارامتی پہنچے اور وہ ودیا پرتشٹھان میدان میں اجیت پوار کے جسد خاکی پر پھول چڑھائیں گے اور آخری دیدار کریں گے۔ اجیت پوار کی یاد میں بارامتی میں ایک یادگار تعمیر کی جائے گی تاکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔ ان کا آخری رسومات کل صبح ان کے آبائی گاؤں کاٹےواڑی، بارامتی میں انجام دیا جائے گا۔ آج شام سے ان کا جسد خاکی ودیا پرتشٹھان کے میدان میں رکھا جائے گا تاکہ عوام بھی انہیں اپنی آخری عقیدت پیش کر سکیں۔

طیارہ حادثے میں انتقال
این سی پی کے لیڈر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو لے جانے والا ایک چارٹرڈ طیارہ بدھ کی صبح بارامتی ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں اجیت پوار سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اجیت پوار انتخابی مہم کے سلسلے میں بارامتی جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد طیارہ مکمل طور پر جل گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حادثہ طیارے کی کرش لینڈنگ کی وجہ سے ہوا یا کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے۔

“میں نے ایک عظیم دل والا دوست کھو دیا” – وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اجیت پوار کے انتقال پر گہرے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، “دادا اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ میرے عزیز دوست اور ساتھی، جن کا عوام سے گہرا تعلق تھا، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کا طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا۔ یہ خبر انتہائی حیران کن اور دل دہلا دینے والی ہے۔ میں اس دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ میں نے ایک عظیم دل والے، بہادر دوست کو کھو دیا ہے۔ یہ میرے لیے ایک ذاتی نقصان ہے، جس کی کوئی تلافی نہیں ہو سکتی۔ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے دادا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے پورے خاندان اور این سی پی خاندان کے لیے اپنی گہری ہمدردیاں پیش کرتا ہوں۔ اس حادثے میں چار دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، جن کے اہل خانہ کے لیے میری دلی ہمدردیاں ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں نے اپنے تمام شیڈول پروگرام منسوخ کر دیے ہیں اور بارامتی جا رہا ہوں”۔

ریاست میں سوگ، تین دن کا سرکاری ماتم
اجیت پوار کی موت نے مہاراشٹر کی سیاسی دنیا اور عوام میں غم و ماتم کی فضا پیدا کر دی ہے، اور ان کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے، جو ان کے لیے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کریں گے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اجیت پوار کے انتقال پر ریاست میں ایک دن کی سرکاری تعطیل اور تین دن کے سوگ کا اعلان کیا۔ اس دوران ریاست بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں ہوگا اور بدھ، 28 جنوری 2026 کو تمام ریاستی سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) اور ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

3 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

4 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

4 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

4 hours ago