قومی

Jahangir Khan’s Counterattack: ’اجے پال شرما نے مجھے ’انکاؤنٹر‘ کی دھمکی دی!‘…وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، بنگال میں یوپی کے ’بڑبولے افسر‘ کے متنازع اعلان سے برہم ٹی ایم سی کے جہانگیر خان کا پلٹ وار

مغربی بنگال کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے فالٹا اسمبلی حلقہ ایک ’میدانِ جنگ‘ بن گیا ہے۔ اتر پردیش کے آئی پی ایس اور سینٹرل آبزرور اجے پال شرما کے متنازع اعلان کے بعد ٹی ایم سی امیدوار جہانگیر خان اس قدر برہم ہو گئے کہ انہوں نے براہِ راست سکیورٹی فورسز اور الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کو ہی چیلنج کر دیا۔ جہانگیر نے فلمی انداز میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو سی آر پی ایف کہیں نظر نہیں آئے گی۔

’جھکنا نہیں سیکھا‘ — برہم ہو کر بولے جہانگیر خان

آئی پی ایس اجے پال شرما کے متنازع اعلان  سے مشتعل جہانگیر خان نے اسٹیج سے کہا کہ ’’کھیل تم نے شروع کیا ہے، لیکن ختم ہم کریں گے۔ پِکچر ابھی باقی ہے میرے دوست!‘‘ انہوں نے مزید انتہائی قابلِ اعتراض انداز میں کہا کہ اگر فالٹا کے لوگ پیدل چلنے لگے تو سی آر پی ایف کے جوان ہوا میں اڑ جائیں گے۔ جہانگیر نے فلم ’پُشپا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی والے جھکنا نہیں جانتے اور وہ جانتے ہیں کہ کس کو کیسے ’ٹھیک‘ کرنا ہے۔

آئی پی ایس اجے پال شرما پر الزامات

جہانگیر خان نے آئی پی ایس اجے پال شرما پر جوابی حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس ٹی ایم سی کارکنوں اور خواتین ووٹروں کو ڈرا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اجے پال شرما نے انہیں ’انکاؤنٹر‘ کی دھمکی دی ہے اور وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ جہانگیر خان نے کہا کہ بنگال کے لوگ ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے اور انتخابات میں بی جے پی کو سخت جواب دیں گے۔

معاملہ کیسے شروع ہوا؟

گزشتہ روز فالٹا میں ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ جب آئی پی ایس اجے پال شرما جہانگیر خان کے گھر کی تلاشی کر رہے تھے تو مقامی پولیس اہلکار بھی لاعلمی کا اظہار کرتے رہے اور کوئی درست پتہ دینے کو تیار نہیں تھا۔تاہم اجے پال شرما نے خود سرچ آپریشن کر کےٹی ایم سی لیڈر جہانگیر خان کی رہائش گاہ تک پہنچ گئے۔اجے پال شرما کے مطابق وہاں انہیں سکیورٹی میں بڑی بے ضابطگی ملی، جہاں اصول کے خلاف 10 کے بجائے 14 اہلکار تعینات تھے، جس پر انہوں نے ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

1 hour ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

2 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

3 hours ago