قومی

Maulana Badruddin Ajmal on Ram Mandir: ’’رام مندر بنانا مسلمانوں پر ظلم‘‘، یو سی سی سے متعلق مولانا بدرالدین اجمل نے کہی یہ بڑی بات

Maulana Badruddin Ajmal on Ram Mandir: لوک سبھا الیکشن 2024 قریب آتے آتے سیاسی ماحول بھی گرم ہوگیا ہے۔ کئی موضوع ایسے ہیں، جن پرسیاست ہو رہی ہے۔ ایک طرف حکومت میں شامل لیڈران اپوزیشن پر سوال اٹھا رہے ہیں تو اپوزیشن لیڈران حکومت پرمسلمانوں کے خلاف کام کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے رام مندرتعمیر اوراتراکھنڈ میں پاس ہوئے یو سی سی بل سے متعلق بیان دیا ہے۔

”یوسی سی مسلمانوں پرظلم“

مولانا بدرالدین اجمل نے اتراکھنڈ میں لائے گئے یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) بل پر کہا کہ یوسی سی لانے کی نیت کیا ہے؟ یہ مسلم خواتین اورمسلمانوں پرحملہ ہے۔ یہ آئین اورقدرت کے خلاف ہے۔ انہوں نے رام مندرکی تعمیر کو مسلمانوں پرظلم قراردیا ہے۔

رام مندرکی تعمیرمسلمانوں پرظلم: مولانا بدرالدین اجمل

مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیرمسلمانوں پرظلم ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ میں یوسی سی نافذ کرنا مسلم خواتین پرحملہ ہے۔ انہوں نے اس دوران اپوزیشن کے الائنس انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکسکلوزیو الائنس (انڈیا) سے متعلق کہا کہ لوگوں کو انڈیا الائنس سے کافی امیدیں تھیں کہ یہ الائنس کچھ کرکے دکھائے گا اوراقتدارمیں تبدیلی کے لئے مضبوطی کے ساتھ لڑے گا… لیکن پتہ نہیں اس الائنس کو کس کی نظرلگ گئی، اب یہ ٹوٹنے کی دہلیزپر ہے۔ نتیش کمارساتھ چھوڑ چکے ہیں، ممتا بنرجی نے بھی اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ کیجریوال بھی الگ راستہ تلاش رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   Rashid Mian Tomb Survey: رشید میاں کا مقبرہ یا شیو مندر؟ فرخ آباد کورٹ کے حکم پر ہوا سروے، ہندو فریق نے کیا یہ دعویٰ

”پی ایم مودی کو اپنی بات کہنے کا پورا حق ہے“

اے آئی یو ڈی ایف سربراہ نے وزیراعظم مودی کے لوک سبھا الیکشن میں این ڈی اے کے 400 سیٹیں جیتنے کے دعوے پرکہا، ”وزیراعظم مودی کو اپنی بات کہنے کا پورا حق ہے۔ وہ چاہے 370 بولیں یا پھر400 پار۔ ان کے سامنے اپوزیشن نہیں ہے اوریہ ملک کے لئے بہت قسمتی کی بات ہے۔ وزیراعظم نے تویہاں تک کہہ دیا ہے کہ آئندہ الیکشن کے بعد اپوزیشن وزیٹرس گیلری میں بیٹھے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

9 hours ago