قومی

Fact Check: آپریش سندور پر ایشوریہ رائے نے پی ایم مودی سے کئے تیکھے سوال، جانئے وائر ل ویڈیو کا سچ

سوشل میڈیا پر آئے دن مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن میں سے کئی حقیقت سے کوسوں دور ہوتی ہیں۔ حال ہی میں بالی وُڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران ہونے والے مبینہ فوجی نقصانات پر تیکھے سوال کئے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایشوریہ رائے پاکستان کے خلاف کارروائی کے دوران بھارت کے چھ لڑاکا طیارے، چار رافیل طیارے، دو S-400 سسٹم، 300 فوجیوں اور سرحدی علاقے کھونے پر براہِ راست سوالات اٹھا رہی ہیں۔
مگر اس ویڈیو کی اصل حقیقت کچھ اور ہی ہے

یہ ویڈیو 19 نومبر کو ایک ایکس پر یوزرنے شئیر کی، جس کے ساتھ لکھا گیا کہ ایشوریہ رائے نےکہا ہم نے  پاکسان کے خلاف اس جنگ میں  اپنے چھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے،   وزیراعظم مودی سے تیکھےسوال پوچھ لئے اور میڈیا اسے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے‘‘۔ اس پوسٹ کے بعد یہ ویڈیو ہزاروں بار شیئر ہوئی اور بحث کا موضوع بن گئی۔

اصل حقیقت کیا ہے؟
بھارت ایکسپریس کی فیکٹ چیک ٹیم نے اس وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیق کی۔ جب ایشوریہ رائے کے نام اور ویڈیو کے دعووں کے ساتھ سرچ کیا گیا تو کہیں بھی ایسے کسی بیان کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ اس کے بعد ویڈیو کے اہم فریمز کو گوگل ریورس امیج سرچ کے
ذریعے جانچا گیا، جس سے ایک یوٹیوب چینل کا لنک ملا۔

یہ ویڈیو دراصل شری ستیا سائیں بابا کے صد سالہ جشن کی تھی، جو 19 نومبر کو اپلوڈ ہوئی اور 3 گھنٹے 25 منٹ طویل ہے۔ تقریب میں وزیراعظم مودی اور ایشوریہ رائے سمیت دیگر معزز شخصیات شریک تھیں۔ پوری ویڈیو دیکھنے پر معلوم ہوا کہ تقریب کے تقریباً 2 گھنٹے 6 منٹ بعد ایشوریہ رائے اسٹیج پر آتی ہیں اور وہاں صرف ستیا سائیں بابا کی تعلیمات، نظم و ضبط اور خدمت کے اصولوں پر گفتگو کرتی ہیں۔ انہوں نے ’’آپریشن سندور‘‘ یا فوجی نقصان پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

وائرل کلپ کو باریک بینی سے دیکھنے پر لبوں کی حرکت اور آواز میں واضح تضاد نظر آیا جب کہ آواز مشینی اور مصنوعی محسوس ہوئی۔ اس پر شبہ بڑھا تو ہماری ٹیم نے اسے Hive AI ڈیپ فیک ڈیٹیکٹر سے چیک کیا، جس میں دو جگہوں پر AI سے چھیڑچھاڑ ثابت ہوئی۔ اسی طرح Original AI ٹول نے بھی آڈیو میں تقریباً 50 فیصد ڈیپ فیک کے امکانات بتائے۔

یہ وائرل ویڈیو مکمل طور پر AI سے تیار کردہ فرضی ڈیپ فیک کلپ ہے، جسے غلط بیانی اور گمراہ کن پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے بنایا گیا۔ ایشوریہ رائے نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مواد کو بغیر تحقیق قبول نہ کریں اور تصدیق شدہ ذرائع ہی پر بھروسہ کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

G20 Voice Of Global: عالمی سطح پر ’سوراج‘: گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر کیسے ابھرا بھارت؟ جی 20 سے وائس سربراہی اجلاس تک مکمل تجزیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…

28 minutes ago

Trade in Local Currencies: ڈالر کا دباؤ ختم اور مقامی کرنسی میں تجارت، برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کی قیادت میں بنا نیا عالمی روڈمیپ

برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…

1 hour ago

Women Rights International Law: نصف آبادی، مکمل شناخت: کیا خواتین کو باہر رکھ کر طالبان کو جائز حکومت مانا جا سکتا ہے؟

افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، روزگار اور عوامی…

1 hour ago

Rajbhar’s Sharp Reaction: اکھلیش یادو کے بیان پر راج بھر کا سخت ردعمل، کہا -ہمت ہے تو مسلم وزیر اعلیٰ بنانے کا کریں اعلان

اکھلیش یادو کے یونیفارم سول کوڈ والے بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے، اوم…

2 hours ago

Trump 100 Percent Tariff: امریکی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بیچ بھارت کا دوٹوک پیغام، توانائی پالیسی پر نہیں بدلے گا مؤقف

اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے…

2 hours ago

Cow Theft Suspicion Mob Lynching: گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، کرنی سینا کاعہدیدار گرفتار، کئی ملزم فرار

مدھیہ پردیش کے اندور میں گائے چوری کے شبہ میں ایک نوجوان چندر لوہار کے…

2 hours ago