قومی

Airbus A320 software update: ایئر بس A320 میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کا اثر، دنیا بھر میں پروازیں متاثر

دنیا بھر میں ہوائی سفر ان دنوں ایک بڑے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے۔ دراصل ایئربس نے اپنی A320 فیملی کے طیاروں کے لیے فوری سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ کمپنی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان طیاروں میں یہ اپ ڈیٹ جلد از جلد انسٹال کرنا ضروری ہے، ورنہ فلائٹ کنٹرول سسٹم متاثر ہو سکتا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

ایئربس کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 6000 جیٹس کو فوری طور پر یہ اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ یہ عمل ہر فلائٹ کی معمول کی سروس سے پہلے مکمل کرنا لازمی ہے۔ یہ اپ ڈیٹ ایک حالیہ واقعہ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ A320 فیملی کے طیاروں میں سورج کی شعاعوں (Solar Radiation) کی وجہ سے فلائٹ کنٹرول سے متعلق ڈیٹا خراب (Corrupt) ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے کمپنی نے حفاظت کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے۔

فلائٹ میں اوچائی گرنے کا واقعہ

30 اکتوبر کو کینکون سے نیوارک جا رہی جیٹ بلو کی فلائٹ میں اچانک اونچائی کم ہو گئی تھی، جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہو گئے اور طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ اس واقعے کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات شروع کیں، اور ایئربس نے فوری سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کا حکم دیا۔

دنیا بھر کی ایئرلائنز متاثر

اس اپ ڈیٹ کی وجہ سے دنیا بھر کی ایئرلائنز متاثر ہو رہی ہیں۔ ہندوستان میں اس کا اثر زیادہ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہاں A320 فیملی کے تقریباً 400 طیارے استعمال میں ہیں، جن میں انڈیگو اور ایئر انڈیا کے بیڑے شامل ہیں۔ صرف انڈیگو کے پاس تقریباً 195 A320 طیارے ہیں جن میں سے 163 اس وقت آپریشن میں ہیں۔ اس اپ ڈیٹ میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں اور انڈیگو کی سروس پر سب سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ دنیا بھر میں ایئربس A320 فیملی کے 11,300 سے زیادہ طیارے اڑان بھر رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 6000 طیاروں کو فوری سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی فلائٹس منسوخ ہو رہی ہیں اور آپریشن میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago