بین الاقوامی

Khaleda Zia’s condition critical: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک، ملک بھر میں صحتیابی کے لیے مانگی جا رہی ہیں دعائیں

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا گزشتہ چند دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی صحت کے لیے پورے ملک میں دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتال میں ان کی عیادت کے بعد واپس لوٹے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قانونی مشیر آصف نذرل نے بتایا کہ ان کی حالت بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق محمد یونس نے جمعہ کی شب اپنے قانونی مشیر آصف نذرل اور خصوصی معاون منیر حیدر کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کی طبی صورتحال جاننے کے لیے ایور کیئر اسپتال بھیجا تھا۔ بی این پی میڈیا سیل کے رکن سائرالکبیر خان نے بتایا کہ دونوں نے اسپتال کے ڈاکٹروں سے تفصیل سے بات چیت کی اور ساتھ ہی پارٹی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر سے بھی رابطہ کیا۔

رات ایک بجے آصف نذرل نے دی جانکاری

رات تقریباً ایک بجے فیس بک پوسٹ میں آصف نذرل نے لکھا، “میں ایور کیئر اسپتال سے واپس آیا ہوں، بیگم خالدہ ضیا کی جسمانی حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ براہِ کرم سب لوگ ان کے لیے دعا کریں۔”

خالدہ کے دل اور پھیپھڑوں میں ہے انفیکشن

23 نومبر کی رات میڈیکل بورڈ کے مشورے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان کے دل اور پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے اور وہ نمونیا کا شکار ہیں۔ اس وقت وہ کورونری کیئر یونٹ (CCU) میں مقامی اور غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔ بی این پی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پارٹی سربراہ کی صحت کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ڈاکٹر مسلسل ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

خالدہ کو مائٹرل اسٹینوسس نامی بیماری لاحق

خالدہ ضیا کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کے رکن پروفیسر ڈاکٹر ایف ایم صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے سے دل سے متعلق مسائل تھے، جس میں مستقل پیس میکر اور اسٹینٹ پروسیجر شامل ہیں۔ انہیں مائٹرل اسٹینوسس نامی بیماری بھی لاحق ہے۔ سینے کی انفیکشن کی وجہ سے ان کے دل اور پھیپھڑوں دونوں پر ایک ساتھ اثر پڑا، جس کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

خالدہ کو اتوار کی رات 8 بجے اسپتال لایا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اتوار کی رات تقریباً 8 بجے ایور کیئر اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ اسپتال کے سینئر اسپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار کی نگرانی میں ہیں۔ اسپتال پہنچتے ہی ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

80 سالہ خالدہ مخلتف بیماریوں میں ہیں مبتلا

80 سالہ خالدہ ضیا طویل عرصے سے گٹھیا، شوگر، گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اسی سال 7 جنوری کو وہ علاج کے لیے لندن گئی تھیں اور 117 دن قیام کے بعد 6 مئی کو وطن واپس آئی تھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

15 minutes ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

27 minutes ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

31 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

54 minutes ago

Rahul Gandhi DA Case: آمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف راہل گاندھی پہنچے سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں راہل گاندھی کی عرضی پر 21 ستمبر کو سماعت، عدالت نے پہلے…

60 minutes ago