قومی

Delhi AQI Today: دہلی-این سی آر میں آلودگی سے برا حال، اے کیو آئی 400 سے تجاوز، آنکھوں میں جلن ،سانس لینا ہوا مشکل

دہلی میں آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور صورتحال تشویشناک ہے۔ ارالحکومت کے بیشتر علاقے کئی دنوں سے ریڈ زون میں ہیں۔ ہوا میں کہرا اور دھول اب صاف دکھائی دے رہی ہے۔ حکومت کی مسلسل کوششوں کے باوجود صورتحال میں کوئی خاص بہتری نظر نہیں آرہا ہے۔
جمعرات کی صبح 6 بجے لیے گئے اعداد و شمار کے مطابق وویک وہار نے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 412 اور آنند وہار نے 404 کا AQI ریکارڈ کیا، دونوں ہی “شدید” زمرے میں ہیں۔ دہلی کا مجموعی AQI 347 تھا، جو “انتہائی خراب” زمرے میں آتا ہے۔ تقریباً 32 علاقوں میں بھی 300 اور 400 کے درمیان AQI ریکارڈ کیا گیا۔
بڑھتی ہوئی آلودگی صحت کو خراب کر رہی ہے

ہوا کا معیار مسلسل بگڑنا لوگوں کی صحت پر براہ راست اثر انداز ہو رہا ہے۔ گلے میں خراش، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن عام ہو گئی ہے۔ بہت سے لوگ اب احتیاط کے طور پر ماسک پہن رہے ہیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں مرد وخواتین،  بڑے ،بچوں ہر کسی کواس پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہےاور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

آلودگی درد سر بنی رہے گی

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ  کے مطابق 4 نومبر تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رہے گی، جس سے  آلودگی کی سطح نہیں نہیں آئے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی-این سی آر میں ٹھنڈی اور دھیمی ہوائیں ہوا کو مزید زہریلا بنا رہی ہیں۔ فی الحال  دارالحکومت میں صاف ہوا اگلے ہفتے سے پہلے نظر آنے کا امکان ن کوئی امکان نہیں ہے۔ صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی اور درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

50 minutes ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

1 hour ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

3 hours ago