ایئر انڈیا نے 14 اپریل کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان تل ابیب کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ دہلی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں فی الحال معطل رہیں گی۔ایئر انڈیا قومی دارالحکومت اور اسرائیلی شہر کے درمیان ہفتہ وار چار پروازیں چلاتا ہے۔ٹاٹا گروپ کی ملکیت والے فضائیہ کمپنی نے تقریباً پانچ ماہ کے وقفے کے بعد 3 مارچ کو تل ابیب کے لیے خدمات دوبارہ شروع کیں تھیں۔اسرائیلی شہر پر حماس کے حملے کے پیش نظر ایئر انڈیا نے 7 اکتوبر 2023 سے تل ابیب جانے اور جانے والی پروازیں معطل کر دیں تھیں ۔لیکن جب شروع ہوا تو ایک ہفتے بعد ہی پھر سے سروس معطل کرنے کی نوبت آگئی۔
ایئر انڈیا کے علاوہ دیگر کئی فضائیہ کمپنی فی الحال اس سلسلے میں بہت جلد فیصلہ لینے والی ہے اور اپنی سروس معطل کرسکتی ہے چونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالت جنگ میں کوئی بھی کمپنی کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک طرف جہاں کئی ممالک نے اپنے فضائیہ سروس کو اسرائیل اور ایران کیلئے معطل کردیا ہے وہیں ہندوستان میں ایئر انڈیا نے اس کی شروعات کردی ہے۔ بہت جلد انڈیگو اور دیگر کمپنیوں کی طرف سے ایسی ہی خبر آنے کی امید ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…