قومی

Asaduddin Owaisi got angry over the statement of BJP leaders: مسلمانوں کے خلاف طاقت کا غلط استعمال، بی جے پی لیڈران کے بیان پر برہم ہوئے اسدالدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کے خلاف طاقت کے غلط استعمال کے بڑھتے ہوئے واقعات کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ آئین کے تحت عزت اوروقاربنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ اویسی نے یہ بات ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  مہاراشٹرمیں ایک مسجد پرحملہ اورمغربی بنگال میں بی جے پی لیڈرشوبھندو ادھیکاری کے ریمارکس پر کہی۔

قابل ذکرہے کہ مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈرشوبھیندو ادھیکاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگربنگال میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے مسلم اراکین اسمبلی کومغربی بنگال اسمبلی سے باہر نکال کرسڑکوں پر پھینک دیا جائے گا۔ شوبھیندو ادھیکاری یہیں نہیں رکے، بلکہ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کہتے رہے۔

وزیراعلیٰ یوگی کے بیان پر اٹھایا سوال

اسدالدین اویسی نے اترپردیش کے بی جے پی کے ایک لیڈر کے تبصرہ کا بھی ذکرکیا، جس نے مشورہ دیا تھا کہ ہولی کے دوران خود کو بچانے کے لئے مسلم مردوں کو ترپال سے بنے حجاب پہننا چاہئے۔ ہولی کے موقع پر جمعہ کوگھرپرہی نماز ادا کرنے سے متعلق اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے تبصرہ کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے آئین کے آرٹیکل-25 کا حوالہ دیا، جو مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے۔

مذہبی رہنماؤں سے ہمیں سیکھنا ہے: اویسی

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ مذہب کے بارے میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ سے نہیں بلکہ مذہبی رہنماؤں سے سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ جمعہ کی نماز گھرپر بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ کیا مجھے ان سے مذہب کے بارے میں سیکھنا چاہئے؟ یہاں مذہب کی آزادی ہے۔ ہم مسجد جائیں گے۔ کیونکہ ہمیں مذہبی آزادی کا اختیار ہے۔ آئین کا آرٹیکل-25 مجھے اس کی اجازت دیتا ہے۔ میں اپنا مذہب آپ سے نہیں سیکھوں گا۔

پاکستان بھاگ جانے کا متبادل

وزیراعلیٰ یوگی نے حال ہی میں میڈیا کوخطاب کرتے ہوئے ہولی کے مد نظرجمعہ کی نمازدوپہر2 بجے کے بعد کرنے کا فیصلہ لینے کے لئے مذہبی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔ اویسی نے 1947 کی تقسیم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بھاگ جانے کا متبادل اپنایا، انہیں ڈرپوک سمجھا گیا، جبکہ جو یہیں رہ گئے، انہوں نے ہندوستان کو اپنا مادروطن مانا اورآگے بھی ایسا ہی مانتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

11 minutes ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

21 minutes ago

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

2 hours ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

3 hours ago