بھارت ایکسپریس۔
Asaduddin Owaisi Meets Giriraj Singh: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل (10 دسمبر، 2024) کو مرکزی وزیرگری راج سنگھ سے دہلی میں ان کے دفترمیں ملاقات کی ہے۔ اس دوران ان کے ساتھ مہاراشٹرکے مالیگاؤں سے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی اوراے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹریونٹ کے صدرامتیازجلیل بھی موجود رہے۔
اس ملاقات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اسدالدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، “دس رکنی نمائندہ وفد نے کپڑا وزیر گری راج سنگھ سے ملاقات کی اورانہیں مالیگاؤں کے پاورلوم صنعت کی پریشانیوں کے بارے میں جانکاری دی، جس میں 5 لاکھ یونٹ شامل ہیں۔ نمائندہ وفد نے مرکزی وزیرسے مالیگاؤں کا دورہ کرنے کی بھی گزارش کی۔
گری راج سنگھ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی
انہوں نے مزید کہا، “وفد میں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی، اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹرکے صدر امتیازجلیل اورایڈوکیٹ مومن مجیب احمد شامل تھے۔ مرکزی وزیرنے یقین دہانی کرائی کہ وہ پریشانیوں پرغورکریں گے اورانہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
مالیگاؤں سیٹ پرملی تھی اے آئی ایم آئی ایم امیدوارکوجیت
مہاراشٹراسمبلی الیکشن 2024 میں مالیگاؤں سینٹرل سیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوارمفتی اسمٰعیل قاسمی کوجیت ملی تھی۔ مفتی محمد اسمٰعیل عبدالخالق نے مالیگاؤں سینٹرل سیٹ پر 109,653 ووٹوں کے ساتھ جیت حاصل کی۔ انہوں نے مہاراشٹرکے انڈین سیکولراسمبلی کے آصف شیخ رشید کو ہرایا، جنہیں 109,491 ووٹ ملے اور سماجوادی پارٹی کے شان ہند نہال احمد کوہرایا، جنہیں صرف 9,624 ووٹ ملے۔
بھارت ایکسپریس۔
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے…
دراصل امت شاہ کو پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ایک فیشن…
آپ کو بتا دیں کہ سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ایم پی ضیاء الرحمان…
ذرائع کے مطابق اب تک کے اس تصادم میں پانچ ملیٹنٹوں کو ہلاک کرنے میں…
اس کمیٹی کا کام اس بل کا مطالعہ کرنا ہے۔ اس کا مقصد لوک سبھا…
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…