قومی

Road Accident: اسکون پل پر ہولناک حادثہ، بھیڑ کو روندتی چلی گئی جیگوار، 9 افراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی

Ahmedabad Road Accident: گجرات کے احمد آباد میں واقع اسکون پل پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 15 سے 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق آدھی رات کو اسکون پل پر تھار گاڑی اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کو دیکھنے کے لیے پل پر لوگوں کی بھیڑ جمع تھی۔ اسی دوران ایک تیز رفتار جیگوار کار لوگوں کو روندتی چلی گئی۔

حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ہوم گارڈ بھی شامل ہے، جو تھار اور ڈمپر حادثے کے بعد کارروائی کے لیے موقع پر پہنچے تھے۔

جیگوار ڈرائیور بھی زخمی

دیش گجرات نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ-جمعرات کی درمیانی رات سرکھیج-گاندھی نگر ہائی وے پر اسکون فلائی اوور پر ایک مہندرا تھار نے پیچھے سے ایک ڈمپر کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں کہ ایک تیز رفتار کار وہاں سے گزری اور ہجوم کو روند ڈالا۔

یہ بھی پڑھیـں- Maharashtra: راج گڑھ میں چٹان پھسلنے سے 4 افراد ہلاک، 21 شدید زخمی، امدادی کام جاری

حادثے میں کار ڈرائیور بھی زخمی ہوا، اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوہرے حادثے کے بعد پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا۔ پولیس نے پورے اسکون پل کو بند کر دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Eknath Shinde met PM Modi: وزیر اعظم مودی سے ملے ایکناتھ شندے، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے لیے مرکز سے بڑی مالی مدد کی امید

مہاراشٹر میں خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تقریباً ایک گھنٹے تک ہوئی بات چیت،…

28 minutes ago

Singer Sunita Rao Story: سونیتا راؤ نے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے کا سنایا قصہ، کہا- ’’غلط سنگر کو دیا گیا تھا کریڈٹ‘‘

فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…

47 minutes ago

PM Narendra Modi Vision: پی ایم مودی کے وژن کو عملی شکل دینے کی سمت بڑا قدم، گوالیار میں ایشیا کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کی تیاری

جیوتی رادتیہ سندھیا کی پہل سے تقریباً 170 ایکڑ میں تیار ہوگا ٹیلی کام مینوفیکچرنگ…

59 minutes ago