قومی

Ahmedabad plane crash: احمد آباد طیارہ حادثہ: طیارے کے آخری حصے سے 3 دن بعد بھی ملی ایک لاش، ریسکیو آپریشن اب بھی جاری

احمد آباد میں حالیہ طیارہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ تیسرے دن بھی ملبے سے ایک اور لاش ملی ہے۔ یہ لاش ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے پچھلے حصے کے ملبے سے نکالی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے حادثے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے ارکان ہفتے کے روز جائے حادثہ پر پہنچے۔ ادھر ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

اسی دوران ہفتہ کی صبح طیارے کے پچھلے حصے سے ایک لاش ملی۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے لاش کو بازیاب کیا۔ فی الحال لاش کو فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) کے ارکان بھی موقع پر موجود ہیں۔ پورے حادثہ کے مقام کو محفوظ کر دیا گیا ہے۔

اپنوں کی لاش تلاش کرتے لواحقین

AAIB کے ایک رکن نے بتایا کہ ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور اس سے متعلق تمام معلومات وزارت شہری ہوا بازی جاری کرے گی۔ احمد آباد سول اسپتال میں لواحقین کی حالت خراب ہے۔ تیسرے دن بھی کئی رشتہ دار ایسے ہیں جو اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ اسپتال کے مطابق 240 افراد کے نمونے لیے گئے ہیں۔

طیارہ حادثے میں 265 افراد جاں بحق

احمد آباد سے لندن جانے والی فلائٹ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارہ بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے ہاسٹل کو شدید نقصان پہنچا اور طلبہ کے ہلاک ہونے کا ابھی اندیشہ ہے۔

ایئر انڈیا کی اس پرواز میں عملے کے 12 ارکان کے ساتھ 242 مسافر سوار تھے، جن میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور 1 کینیڈین شہری شامل تھے۔ ان 242 مسافروں میں سے 241 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صرف ایک شخص بچا ہے، جو کہ ایک برطانوی شہری وشواش کمار رمیش ہیں۔ وہ شدید زخمی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

حادثے کی تحقیقات جاری

پی ٹی آئی نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ احمد آباد میں جاری امدادی کاموں میں مدد کے لیے نیشنل سیکیورٹی گارڈ (NSG) کی ایک ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA)، احمد آباد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور دیگر ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کے افسران نے بھی جمعہ کو جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago