قومی

Muslim Woman Sentenced to 10 Years Jail: برقع پہن کر اپنے عاشق پر تیزاب پھینکنے کا الزام، عدالت نے مسلم خاتون کو سنائی 10 سال جیل کی سزا

گجرات کی احمدآباد سٹی سیشن کورٹ نے ایسڈ اٹیک (تیزاب حملہ) کے ایک سنگین معاملے میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے اپنے ہندوعاشق پرتیزاب پھینک کراسے شدید طورپرجھلسانے والی ایک مسلم خاتون کوقصوروارقراردیتے ہوئے 10 سال قید کی سخت سزائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے قصوروارخاتون پرجرمانہ بھی لگایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ پورا معاملہ معاشقہ میں ملے دھوکے اوربدلہ لینے کے جذبہ سے متعلق تھا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

یہ واردات احمدآباد کے ایک مصروف علاقے میں انجام دی گئی تھی۔ قصوروارخاتون کا ایک ہندونوجوان کے ساتھ لمبے وقت سے معاشقہ چل رہا تھا۔ حالانکہ بعد میں دونوں کے رشتوں میں کڑواہٹ آگئی اور نوجوان نے خاتون سے دوری بنانی شروع کردی۔ اسی بات سے ناراض ہوکرخاتون نے بدلہ لینے کی ایک خطرناک سازش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی پہچان چھپانے کے لئے برقع پہن کرنوجوان کے دفتر کے پاس پہنچ گئی۔ جیسے ہی نوجوان وہاں آیا، خاتون نے اچانک اس پرتیزاب (ایسڈ) پھینک دیا۔ اس حملے میں نوجوان کا چہرہ اورجسم کا اوپری حصہ شدید طورپر جھلس گیا تھا۔

سی سی ٹی وی اور گواہوں نے پختہ کیا کیس

واردات کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا اور تفتیش شروع کی۔ جانچ کے دوران پولیس نے جائے حادثہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں فوٹیج کھنگالے، جس میں برقع پہنی ہوئی خاتون کی مشتبہ سرگرمیاں اورحملہ کرنے کا طریقہ واضح طورپر نظرآیا۔ ٹیکنیکل سرویلانس، فورنسک ثبوتوں اور چشم دید گواہوں کے بیانوں کے بنیاد پر پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتارکرکے عدالت کے سامنے پیش کیا۔

عدالت کارخ، معاشرہ میں سخت پیغام دینا ضروری

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ملزم خاتون کے لئے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا تاکہ سماج میں ایسے گھناؤنے جرائم کرنے والوں کو معاشرے میں مضبوط پیغام دیا جاسکے۔ دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد اور پیش کئے گئے مضبوط فورنسک اورسائنسی ثبوت کی بنیاد پر، عدالت نے خاتون کوتعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت قصوروارپایا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کسی پرتیزاب پھینکنا کسی شخص کی پوری زندگی تباہ کرنے کے مترادف ہے، اس لئے کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔ عدالت نے خاتون کو10 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago