قومی

India Islamic Cultural Centre Election 2024: افضل امان اللہ نے اپنے پینل کا کیا اعلان، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکو ہندوستانی مسلمانوں کی مضبوط آواز بنانے کا وعدہ

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر(آئی آئی سی سی) کے 2024 کے الیکشن کے لئے زبردست گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مختلف پینل سامنے آچکے ہیں جبکہ کچھ آزاد امیدواربھی میدان میں ہیں۔ اسی ضمن میں صدرعہدے کے امیدواراورریٹائرڈ آئی اے ایس افسرافضل امان اللہ نے بھی اپنے پینل کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے پینل میں کئی تجربہ کاراورآئی آئی سی سی کے کئی سرگرم ممبران بھی شامل ہے۔ افضل امان اللہ نے آج اپنے مقاصد کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکوہندوستانی مسلمانوں کی طاقتورآوازبنانا ہے۔

افضل امان اللہ نے ممبران سے کی یہ بڑی اپیل
افضل امان اللہ نے بتایا کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے بانیوں کا بھی یہی مقصد تھا کہ یہ ادارہ ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک مضبوط آوازبنے۔ انہوں نے کہا، “مجھے یقین ہے کہ سینٹر کے ممبران مجھے اورمیری ٹیم کواس انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ ممبران میری دیانتداری اورقابلیت سے متاثرہیں اورانہیں یقین ہے کہ افضل امان اللہ جیسا قابل، محنتی اورتجربہ کارشخص ہی آئی آئی سی سی کوتیزی سے بلندیوں پرپہنچا سکتا ہے۔”

ڈاکٹر ایم رحمت اللہ کا نقطہ نظر
افضل امان اللہ کی ٹیم کے ممبراوربورڈ آف ٹرسٹی کے امیدوارڈاکٹرایم رحمت اللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا، “آئی آئی سی سی کے ممبران کے مفادات کی حفاظت کرنا میری ترجیحات میں سے ایک ہے۔ لوگوں کواس سینٹرکا ممبرہونے پرفخرمحسوس کرانا میرا مقصد ہے۔ اگراس کا انتظام قابل اوردیانتدار قیادت کے ہاتھوں میں ہو جائے تو یہ سینٹر بھارت کے مسلمانوں کا سب سے اہم مرکز بن سکتا ہے۔”

افضل امان اللہ کے پینل میں کس کو بنایا گیا امیدوار

افضل امان اللہ کی ٹیم میں مختلف عہدوں کے لئے کئی امیدوار شامل ہیں، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ نائب صدرعہدے کے لئے بدرالدین خان کوموقع دیا گیا ہے جبکہ بورڈ آف ٹرسٹی میں اطہرضیا ، کمال فاروقی، سیف الاسلام، سکندرحیات خان اورسہیل رفعت شامل ہیں۔ وہیں ایگزیکٹو ممبر کے لئے ڈاکٹرمسرورعلی قریشی کو امیدواربنایا گیا ہے۔ حالانکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے افضل امان اللہ نے اپنے پورے پینل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کب ہوگا انڈیا اسلامک سینٹرکا الیکشن؟

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے عہدیداروں کے انتخابات 11 اگست کو ہوں گے۔ یہ انتخابات بھارتی مسلم کمیونٹی کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، کیونکہ یہ ادارہ ان کی ثقافتی، تعلیمی اورسماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ افضل امان اللہ اور ان کی ٹیم نے ممبران کو یقین دلایا ہے کہ وہ آئی آئی سی سی کو ایک مضبوط اور مؤثر تنظیم بنانے کے لیے پرعزم ہیں، جو بھارتی مسلمانوں کی آواز کو مؤثر طریقے سے پیش کرسکے۔

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kerala Chalachitra Academy: ملیالم ہدایت کار رنجیت ‘کیرالہ چلچترا اکیڈمی’ کےعہدے سے مستعفی، اداکارہ نے لگایاتھا’ چھیڑ چھاڑ ‘ کا الزام

بنگالی اداکارہ سریلیکھا مترا نے ملیالم فلم ڈائریکٹر اور ریاستی ملکیت کیرالہ چلچترا اکیڈمی کے…

12 mins ago

Israel Hezbollah War: اسرائیل کے حملے سے مشتعل، حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں فائر کیے150 راکٹ! دیکھیں ویڈیو

اسرائیل پر حملے کے حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا…

36 mins ago

IPL 2025, Suryakumar Yadav, KKR New Captain: چمپئن کے کے آر  بدلے گی کپتان، کیا ممبئی انڈینز کے اس کھلاڑی کو  ملے گی کمان ؟

رپورٹ کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے ممبئی انڈینز کے سوریہ کمار یادیو سے رابطہ کیا…

1 hour ago

Asaduddin Owaisi: ‘آج آپ کی حکومت ہے، کل نہیں ہوگی…’، شہزاد علی کا گھر گرانے پر اسد الدین اویسی موہن یادو حکومت پر برہم

اسد الدین اویسی نے کہا، "میں نے حاجی شہزاد علی کا ایک ویڈیو دیکھا ہے…

2 hours ago

Weather Update: بنگال سے لے کر اڈیشہ اور گجرات تک 9 ریاستوں میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، جانیں 28 اگست تک کیسا رہے گا موسم

گجرات، مہاراشٹر، گوا، مدھیہ پردیش، راجستھان، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں ریڈ الرٹ…

3 hours ago