قومی

Afshan Ansari Name in Criminals List: شائستہ پروین کے بعد مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری بھی پولیس رڈار پر، ہوسکتی ہے بڑی کارروائی

Mukhtar Ansari News: اترپردیش کے پریاگ راج میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد، سابق رکن اسمبلی اشرف اورعتیق احمد کے بیٹے اسد کا خاتمہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ یوپی میں کسی طرح  کے جرائم کے لئے جگہ نہیں ہے۔ اس کے بعد پولیس انتظامیہ پھرسے سرگرم ہوگئی ہے۔ یوپی کے غازی پورضلع میں پولیس نے انعام شدہ مطلوب مجرمین کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 12 ان مجرمین کے نام شامل ہیں، جن پر پولیس کی طرف سے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔

ان دنوں عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین یوپی ایس ٹی ایف کے نشانے پر ہیں۔ امیش پال قتل کے بعد سے ہی وہ فرار چل رہی ہیں۔ وہیں اب سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی اہلیہ افشاں انصاری بھی پولیس کی رڈارپرآگئی ہیں۔ غازی پور پولیس نے ضلع میں انعام کا اعلان کئے گئے 12 مجرمین کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کا نام بھی شامل ہے۔ افشاں انصاری پر کوتوالی تھانہ علاقے میں 406, 420, 386, 506 کے تحت معاملہ درج ہے اورشائستہ پروین کی طرح ان پربھی 50 ہزارروپئے کا انعام اعلان کیا ہے۔ ان کے علاوہ اس فہرست میں مختارانصاری کے ایک دیگرمعاون 50 ہزارکے انعامی بدمعاش ذاکرحسین کا نام بھی شامل ہے۔

پولیس نے 12 مجرمین کی فہرست جاری کی

افشاں انصاری اورذاکر حسین کے علاوہ جن مجرین کے نام غازی پورپولیس کی فہرست میں شامل ہے، ان کے نام ہیں سونومسہر، صدام حسین، ویریندردوبے، انکت رائے، انکریادو، اشوک یادو، امت رائے اورانگد رائے۔ ان سبھی مجرمین پرپولیس کی طرف سے 25-25 ہزارکے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست کا مطلب ہے کہ پولیس اب ایسے مجرمین پرلگام کسنے کی تیاری کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmed-Ashraf Ahmed Murder Case: عتیق-اشرف قتل سانحہ میں سب سے بڑی کارروائی، ان افسران پر گری پہلی گاج

اس سے پہلے عتیق احمد کے قتل کے بعد یوپی پولیس کی طرف سے بھی مبینہ مافیاؤں کے خاتمہ کے لئے موسٹ وانٹیڈ کی فہرست بنائی ہیں۔ اس فہرست میں ان مجرمین کو شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے سنگین جرائم کئے ہیں اوران پر 50 ہزارسے 5 لاکھ روپئے تک کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

11 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

30 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

30 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

31 mins ago