ہندوستان کے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ٹھنڈ اضافہ دیکھنے کو مل رہے ہیں ، جب کہ بعض مقامات پر برف باری ہورہی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پیر کو بارش نے دستک دی ہے۔ صبح سویرے ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان پہلے ہی سردی کی لپیٹ میں ہے۔ جس کے باعث لوگوں کو شدید سردی (ٹھنڈ)کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ آج کی بارش نے دہلی میں سردی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی سردی میں لوگ کئی لیر پہن کر گھروں سے نکل رہے ہیں۔ لوگوں کو کئی جگہوں پر الاؤ جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ آج دہلی میں اس سرد موسم کی پہلی بارش ہوئی۔ ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ دارالحکومت دہلی صبح سے ہی دھند کی چادر میں لپٹی ہوئی کھائی دے رہی ہے۔
دہلی-این سی آر دھند کی لپیٹ میں ہے
گریٹر نوئیڈا میں صبح بارش کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے۔ یہی نہیں کم بصارت کی وجہ سے لوگ اپنی گاڑیوں کی لائٹس جلا کر سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ نہرو پارک، چانکیہ پوری، آئی ٹی او، انڈیا گیٹ سمیت دہلی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ سڑکوں پر دھند چھائی ہوئی ہے۔ بارش اور دھند کے باعث ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی این سی آر میں کئی مقامات پر ٹریفک جام لگ گیا ۔ اس کا براہ راست اثر یہ ہوا کہ لوگ اپنے دفاتر میں دیر سے پہنچ رہے تھے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی میں دھند کی تہہ ہے۔ کچھ مقامات پر گھنی سے بہت گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مرئیت 50 میٹر سے کم ہو سکتی ہے۔ سردی بڑھنے سے دھند بھی گھنی ہو جائے گی۔ دہلی میں آج بھی دھند ہے ،جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی ہے۔ اس وقت دہلی میں مانسون کے بعد کا موسم (OND- اکتوبر، نومبر، دسمبر) چل رہا ہے، جب کہ سردیوں کا موسم دسمبر سے فروری (DJF) ہے۔
شملہ میں اس سیزن میں دوسری بار ہلکی برف باری ہوئی ہے
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک گئی۔ برف باری کی خبر سے جہاں سیاح کافی پردیکھائی دے رہے یں، سیاحت کی صنعت سے وابستہ مقامی لوگ اور کسانوں کے چہروں پر بھی خوشی کی ایک الگ چمک دیکھی جا سکتی ہے۔ کرسمس کے موقع پر برف باری کی وجہ سے مقامی لوگ سیاحوں کی بڑی تعداد میں یہاں آنے سے پرامید ہیں اور کاشتکار سیب کی اچھی فصل کے لیے پرامید ہیں۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ قریبی سیاحتی مقامات کفری اور نرکنڈہ جیسے اونچائی والے علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات نے پیر، منگل، جمعہ اور ہفتہ کو وسطی اور بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی تھی۔
کشمیر میں سردی کا زور، ڈل جھیل برف میں تبدیل
بھارت کی جنت کہلانے والے کشمیر میں بھی سردی کافی بڑھ گئی ہے۔ کشمیر کی ڈل جھیل مکمل طور پر جم گئی ہے۔ اس وقت کشمیر میں ہر جگہ لوگ الاؤ جلا کر ہاتھ گرماتے نظر آ رہے ہیں۔ سری نگر میں پارہ منفی 8.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ کشمیر میں چلی کلاں شروع ہو گیا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ ڈل جھیل برف میں تبدیل ہو گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ چلی کلاں کشمیر میں ان دنوں کا کہا جاتا ہے جب سردی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
اننت سنگھ جو پانچ ماہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں 14 اگست 2024…
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…