قومی

PM Modi Gives Victory Mantra At NDA Meeting : بہار کے بعد اب بنگال کی باری، این ڈی اے کی پارلیمانی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے دیا ’جیت کا منتر‘

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب اگلا ہدف مغربی بنگال ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منعقد اس اجلاس میں وزیراعظم نے 2026 کے بنگال اسمبلی انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی اراکین کو ابھی سے تیاری میں جٹنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ”بہار کی جیت کے بعد اب بنگال کی باری ہے۔ گنگا بہار سے نکل کر بنگال جاتی ہے، اب وہاں بھی جیت کا پرچم لہرانا ہے“۔ انہوں نے زور دیا کہ بہار میں این ڈی اے کی زبردست جیت نے اتحاد کی طاقت اور عوام کے درمیان بڑھتے اعتماد کو ثابت کر دیا ہے۔

بنگال انتخابات کی تیاری ابھی سے
پی ایم مودی نے تمام این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کو خبردار کیا کہ 2026 کے بنگال انتخابات کے لیے ”ابھی سے زور آزمائی“ شروع کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی کامیابی نے اتحاد کے حوصلے کو دوگنا کر دیا ہے، لہٰذا مغربی بنگال میں تبدیلی کی لہر کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں مسلسل سرگرم رہیں، عوامی مسائل پر توجہ دیں اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کو تیزی سے زمین پر اُتاریں۔ انہوں نے بجٹ سیشن، مقامی پروگراموں، ’ویر بال دیوس‘ اور اٹل جینتی میں بھرپور شرکت کی بھی ہدایت دی۔

بہار جیت کا ’شِلپکار‘ : نتیش کمار
میٹنگ میں موجود اراکین نے بہار میں الیکشن جیتنے پر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔ جے ڈی یو کے لیڈر سنجے جھا اور نیشنل لوک مورچہ کے سربراہ اپیندر کشواہا نے انہیں گل پوشی کرکے مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے بہار کی جیت کو “گٹھ بندھن کی مضبوط یکجہتی اور قیادت کی طاقت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سب سے بڑا کریڈٹ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو جاتا ہے۔ انہوں نے نتیش کمار کو بہار کی جیت کا “اصل معمار” بتایا اور کہا کہ یہ نتیجہ ریاست میں ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کی عوامی خواہش کی علامت ہے۔

بہار میں این ڈی اے کی ریکارڈ کامیابی
گزشتہ ماہ ہوئے 243 رکنی بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کو 202 نشستوں کی زبردست جیت ملی۔ بی جے پی نے 89، جے ڈی یو نے 85، ایل جے پی (رام ولاس) نے 19، ہم (سیکولر) نے 5، نیشنل لوک مورچہ نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی اے کی یہ جیت آنے والے بنگال انتخابات کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد رکھتی ہے اور اب پورے اتحاد کو بنگال میں تاریخی کامیابی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

39 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

1 hour ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

1 hour ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

2 hours ago