قومی

DSSSB has released vacancies in Urdu Academy Delhi: طویل انتظار کے بعد ڈی ایس ایس ایس بی نے جاری کیں اسامیاں، اردو اکادمی دہلی میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑا موقع

دہلی سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت مختلف محکموں میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ اردو والوں کے لیے ایک طویل انتظار کے بعد ڈی ایس ایس ایس بی نے اس بھرتی مہم میں اردو اکادمی دہلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہاں اسسٹنٹ ایڈیٹر، سب ایڈیٹر، ہیڈ لائبریرین، اسسٹنٹ لائبریرین، چیف اکاؤنٹنٹ، اسٹینوگرافراور جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی اسامیاں شامل ہیں۔

ڈی ایس ایس ایس بی کے نان ٹیچنگ بھرتی 2025 کے نوٹیفکیشن کے تحت مختلف محکموں میں کل 615 اسامیاں پُر کی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 18 اگست 2025 سے 16 ستمبر 2025 تک ڈی ایس ایس ایس بی کی آفیشل ویب سائٹ https://dsssb.delhi.gov.in  پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اہلیت اور تعلیمی معیار

ان اسامیوں کے لیے دسویں جماعت پاس سے لے کر انجینئرنگ ڈگری اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز تک امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ عمر کی حد کم از کم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 27 سے 37 سال مقرر کی گئی ہے، تاہم مخصوص پوسٹ کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ عمر مختلف ہو سکتی ہے۔ ریزرو زمرہ کے امیدواروں کو حکومت کے اصولوں کے مطابق عمر کی رعایت دی جائے گی۔

درخواست فیس اور ادائیگی کا طریقہ

جنرل، او بی سی اور ای ڈبلیو ایس زمرے کے امیدواروں کو 100 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔ ایس سی، ایس ٹی، فزیکلی چیلینج اور خواتین امیدواروں کے لیے فیس معاف ہے۔ فیس کی ادائیگی صرف آن لائن موڈ میں، جیسے ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

نمایاں آسامیاں اور محکمے

اس بھرتی میں مختلف عہدوں کے لیے اسامیاں شامل ہیں، جن میں اسسٹنٹ پبلک ہیلتھ انسپکٹر، اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر، جونیئر ڈرافٹس مین، ٹیکنیکل سپروائزر، نائب تحصیلدار، کیئر ٹیکر، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر شامل ہیں۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سب سے زیادہ 114 اسامیاں کیئر ٹیکر کے طور پر نکالی گئی ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مکمل نوٹیفکیشن پڑھ کر اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر درخواست دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

5 hours ago