قومی

TRE 4.0 Row: ’’بی پی ایس سی ٹیچر بھرتی امتحان ٹی آر ای 4.0 کا نوٹیفکیشن جلد ہوگا جاری…‘‘، وزیر تعلیم متھیلیش تیواری کی یقین دہانی

 پٹنہ: پٹنہ میں بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کی ٹیچر بھرتی امتحان ٹی آر ای 4.0 کے اشتہار جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے امیدواروں پر ہوئے لاٹھی چارج کو ریاستی وزیر تعلیم متھیلیش تیواری نے افسوسناک قرار دیا ہے۔ ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متھیلیش تیواری نے امیدواروں کو یقین دلایا کہ بی پی ایس سی کی ٹیچر بھرتی امتحان ٹی آر ای 4.0 کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا اور اس کا مکمل شیڈول بھی سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے اشتہار جاری ہونے میں تاخیر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جس دن انہوں نے محکمہ تعلیم کا چارج سنبھالا، اسی دن امیدوار سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکل آئے، جو ایک افسوسناک منظر تھا۔

’’امیدوار ہمارے خاندان کا حصہ ہیں‘‘

وزیر تعلیم نے احتجاج کرنے والے امیدواروں کو اپنے خاندان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہی نوجوانوں نے حکومت بنائی ہے اور یہ حکومت انہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان مستقبل کے اساتذہ ہیں، جنہیں تعلیم کی روشنی پھیلانی ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ جو کل استاد بننے والے ہیں، وہ آج سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے اور پولیس ان کے پیچھے بھاگتی دکھائی دی۔

’’ہمیشہ کھلا ہے حکومت کا دروازہ‘‘

متھیلیش تیواری نے تمام امیدواروں سے اپیل کی کہ حکومت ان کے مسائل سننے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کا دروازہ امیدواروں کے لیے ہمیشہ کھلا ہے اور وہ جو بھی بات کہنا چاہتے ہیں، حکومت اسے سننا چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب حکومت ان کے مطالبات ماننے ہی والی ہے تو پھر احتجاج کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

ٹی آر ای 4.0 نوٹیفکیشن میں تاخیر پر ناراضی

واضح رہے کہ جمعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں ٹیچر امیدوار سڑکوں پر اتر آئے تھے اور حکومت و بی پی ایس سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔ حالات اس قدر کشیدہ ہوگئے کہ پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ مظاہرین کا بنیادی مطالبہ تھا کہ بی پی ایس سی جلد از جلد ٹی آر ای 4.0 کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے صرف یقین دہانیاں دی جا رہی ہیں، لیکن اب تک اشتہار جاری نہیں کیا گیا۔

46 ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتی متوقع

امیدواروں کے مطابق پہلے کہا گیا تھا کہ 19 اور 20 اپریل کو اشتہار جاری ہوگا اور 26 اپریل 2026 سے درخواستوں کا عمل شروع کیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس سے قبل بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محکمہ سے ریکوزیشن موصول ہوچکی ہے، مگر اب تک نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں میں شدید ناراضی پائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹی آر ای 4.0 کے تحت 46 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر تقرری ہونی ہے، لیکن اشتہار میں مسلسل تاخیر کے باعث امیدوار بار بار احتجاج کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago