قومی

West Bengal Assembly Election 2026: بنگال الیکشن کے درمیان مرشدآباد میں سنسنی، ادھیررنجن چودھری کے قافلے پر’ٹرک‘ نے ماری ٹکر، بال بال بچ گئے سابق ریاستی صدر

Attack on Adhir Ranjan Chowdhury’s Convoy: مغربی بنگال الیکشن کی سرگرمی کے درمیان بہرام پورسے کانگریس امیدواراورقدآورلیڈرادھیررنجن چودھری بدھ کی رات ایک خطرناک حادثے میں بال بل بچ گئے۔ حادثہ اس وقت ہوا، جب ادھیررنجن چودھری کنڈی میں اپنی انتخابی تشہیرختم کرکے بہرام پورلوٹ رہے تھے۔

واضح رہے کہ جیبنتی اورہاٹپارہ کے درمیان اسٹیٹ ہائی وے-11 پرایک تیزرفتارٹرک نے ان کے قافلے کی اسکارٹ گاڑی سے ٹکرا گیا۔ کانگریس پارٹی کا دعویٰ ہے کہ ادھیررنجن چودھری کی گاڑی براہ راست پائلٹ کارکے پیچھے تھی اورڈرائیورکی فوری کارروائی اورایمرجنسی بریک لگانے سے ایک بڑی تباہی سے بچا گیا۔

کیا کسی سازش کے تحت ہوا حادثہ؟

اس ٹکرمیں کانگریس کے میڈیا سیل کے چیئرمین کیتن جیسوال شدید طورپرزخمی ہوگئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے مرشدآباد میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کئی سیکورٹی اہلکاروں اوراسٹاف اراکین کوبھی چوٹیں آئی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اس حادثہ کومحض ایک حادثہ ماننے سے انکارکردیا ہے۔ پارٹی کا سیدھا الزام ہے کہ الیکشن کے عین قبل ادھیررنجن چودھری کونشانہ بنانے کے لئے یہ ایک منصوبہ بند اور’پلانڈ‘ حملہ تھا۔ کنڈی پولیس نے سرگرمی دکھاتے ہوئے حملہ آورٹرک کو ضبط کرلیا ہے اورمعاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

انتخابی ماحول میں بڑی کشیدگی

بہرام پوراسمبلی سیٹ پرادھیررنجن چودھری کی ساکھ داؤپرلگی ہوئی ہے اورمغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ہائی وولٹیج ماحول میں اس حادثے نے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے۔ واقعہ کی سنگینی کودیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ضلعی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ضلعی کانگریس کے کارکنان بھی اس واقعہ سے متعلق سخت ناراض ہیں، جن کا خیال ہے کہ اپوزیشن ادھیررنجن چودھری کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کوروکنے کے لئے ایسی سازشیں رچ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن اب اس بات کی تحقیقات کررہا ہے کہ آیا یہ واقعی سڑک حادثہ تھا یا انتخابات کومتاثرکرنے کی گہری سازش تھی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

2 hours ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

3 hours ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

3 hours ago