قومی

Adani Airport Holdings Limited: اڈانی کے نوی ممبئی اور گوہاٹی ایئرپورٹ دنیا کے خوبصورت ترین ایئرپورٹس 2026 کی فہرست میں شامل

نئی دہلی :اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا کے معروف آرکیٹیکچر اور ڈیزائن ایوارڈ ’’پرکس ورسائی‘‘ (Prix Versailles) نے بھارت کے دو ہوائی اڈوں کو ’’ورلڈز موسٹ بیوٹیفل ایئرپورٹس 2026‘‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ان میں نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ(این ایم آئی اے) اور گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ  (ایل جی بی آئی اے)کے ٹرمینل-2 شامل ہیں۔اڈانی گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اعزاز ان ہوائی اڈوں کے منفرد طرزِ تعمیر، پائیدار ترقی، جدید سہولیات اور مسافروں کے لیے بہتر تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔

پرکس ورسائی ایک ممتازبین الاقوامی ایوارڈ ہے جو 2015 سے پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرزمیں پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ دنیا بھر میں نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں، ہوائی اڈوں اور ٹرمینلز کے بہترین ڈیزائن اورتخلیقی تعمیراتی انداز کو تسلیم کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کواس کے منفرد کنول (لوٹس) سے متاثرآرکیٹیکچرل ڈیزائن، مستقبل پسند طرزِ تعمیراورجدید ٹیکنالوجی، فن اورفعالیت کے حسین امتزاج کے لیے سراہا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایئرپورٹ بھارت کی جدید اورابھرتی ہوئی عالمی معیشت کی علامت کے طور پرسامنے آیا ہے۔

دوسری جانب گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-2 کو شمال مشرقی بھارت کی ثقافتی اور قدرتی شناخت کو اجاگر کرنے والی تعمیراتی خصوصیات کی وجہ سے فہرست میں جگہ ملی۔ اس ٹرمینل کا ڈیزائن ’’بیمبو آرکڈ‘‘ (Bamboo Orchid) کے تصور سے متاثر ہے، جو خطے کی حیاتیاتی تنوع اور قدرتی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی پائیدار اور ماحول دوست تعمیر بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔اس فہرست میں بھارت کے ان دو ہوائی اڈوں کے علاوہ چین کے گوانگ ژو، جرمنی کے فرینکفرٹ، کمبوڈیا کے کنڈال اسٹوئنگ، اور امریکہ کے پٹسبرگ اور سان ڈیاگو ایئرپورٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز کے ترجمان نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اس اعتراف سے کمپنی کے اس وژن کی توثیق ہوتی ہے جس کے تحت وہ عالمی معیار کے ہوائی اڈے تیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ہوائی اڈے صرف سفری مراکز نہیں بلکہ مختلف خطوں اور لوگوں کو جوڑنے والے اہم رابطے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڈانی ایئرپورٹس کا مقصد ایسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہے جو آرکیٹیکچرل خوبصورتی، جدید سہولیات، پائیداری اور آپریشنل کارکردگی کے اعتبار سے دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کے ہم پلہ ہوں۔پرکس ورسائی ایوارڈز کا مقصد ’’ذہین پائیداری‘‘ کے تصور کو فروغ دینا ہے، جہاں ثقافت اور ماحولیات ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ رواں سال کے اختتام پر اس فہرست میں شامل ہوائی اڈوں میں سے تین کو مزید عالمی اعزازات، جن میں پرکس ورسائی، بہترین داخلی ڈیزائن اور بہترین بیرونی ڈیزائن کے ایوارڈ شامل ہیں، سے نوازا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ganesh Idol Waste Turned Into Study Tables: مہاراشٹر میں گنیش مورتیوں کے کچرے سے بچوں کے لیے اسٹڈی ٹیبل تیار

اس پہل کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا کہ پی او پی سے بنی…

58 minutes ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

1 hour ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

2 hours ago

Iran US War: ایران نے امریکہ کے سامنے رکھیں 7 شرائط، نہ مانی تو ہوگی فیصلہ کن جنگ

رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے کہا کہ ایران قطر کے رابطے میں ہے اور…

3 hours ago

Uniform Civil Code: یو سی سی کے حق میں جیتن رام مانجھی، بولے- قانون کی نظر میں سب برابر ہیں

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی تنازع پر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ…

4 hours ago