قومی

Adani to get 17 lakh sq mts in Motilal Nagar project for sale: موتی لال نگر ری ڈیولپمنٹ: اڈانی گروپ 17 لاکھ مربع میٹر فروخت رقبہ حاصل کرے گا، ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

نئی دہلی:گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ کو موتی لال نگر ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں تقریباً 17 لاکھ مربع میٹر فروخت رقبہ ملے گا۔ اس بڑے منصوبے پر گروپ تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔سرکاری افسر سنجیو جیسوال کے مطابق 143 ایکڑ پر پھیلا موتی لال نگر ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ مجموعی طور پر 28 لاکھ مربع میٹر تعمیراتی رقبہ تیار کر سکتا ہے۔ اس میں سے 10.5 لاکھ مربع میٹر رقبہ اصل مکینوں اور مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی(مہاڈا) کو دیا جائے گا۔ادانی گروپ کی کمپنی Estatevue Developers کو 17 لاکھ مربع میٹر (تقریباً 1.82 کروڑ مربع فٹ) کا فری سیل ایریا ملے گا، جسے کمپنی اوپن مارکیٹ میں فروخت کر سکے گی۔
اس منصوبے پر آئندہ 10 سے 15 برسوں میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ گزشتہ سال ادانی گروپ، جو دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے، موٹی لال نگر منصوبے کے لیے کامیاب بولی دہندہ بنا تھا۔ذرائع کے مطابق اس علاقے میں فی مربع فٹ قیمت تقریباً 30 ہزار روپے ہے اور رہائشی شعبہ سب سے زیادہ منافع بخش سمجھا جا رہا ہے۔ ادانی گروپ اس منصوبے کو مکسڈ یوز پروجیکٹ کے طور پر تیار کرے گا، جس میں رہائشی، تجارتی، تعلیمی اور ہوٹیلنگ شعبوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت اگلے سات برسوں میں تقریباً 5,000 موجودہ مکینوں کی بحالی کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ری ڈیولپمنٹ کے بعد اس علاقے میں خاندانوں کی تعداد 5,000 سے بڑھ کر تقریباً 25,000 تک پہنچ سکتی ہے۔

موتی لال نگر کے تحت رہائشی یونٹ ہولڈرز کو 1,600 مربع فٹ جبکہ تجارتی یونٹ رکھنے والوں کو 957 مربع فٹ رقبہ دیا جائے گا۔ حکام نے مزید بتایا کہ اسی طرز پر ممبئی میں مزید 11 بڑے ری ڈیولپمنٹ منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے، جو 923 ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوں گے۔ ان منصوبوں میں کامتھی پورہ، ورلی اور آدرش نگر، ابھیودیانگر اور بانردہ ریکلیمیشن جیسے علاقے شامل ہیں۔حکام کے مطابق یہ بڑے پیمانے کی تعمیر نو ممبئی کے اسکائی لائن کو بدل کر رکھ دے گی اور شہر میں رہائشی و تجارتی جگہوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

7 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

8 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

9 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

10 hours ago