قومی

Adani Ports & SEZ and Port of Marseille: اڈانی پورٹس نے انڈیا–یورپی یونین تجارتی رابطوں کو فروغ کے لیے پورٹ آف مارسی فوس کے ساتھ آئی ایم ای سی معاہدے پر کیے دستخط

بھارت اور یورپ کے تجارتی نقشے میں ایک نئی کڑی شامل ہو گئی ہے۔ اے پی ایس ای زیڈ اور فرانس کے معروف بحری گیٹ وے، پورٹ آف مارسی فوس نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورے کے دوران آئی ایم ای سی کے تحت ایک اسٹریٹجک شراکت داری کو باضابطہ شکل دے دی ہے، جس سے بھارت اور فرانس کے درمیان فروغ پاتی اسٹریٹجک شراکت کو مزید تقویت ملی ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپ میں 70 ملین ٹن اضافی صلاحیت شامل کی جائے گی، آئی ایم ای سی پورٹس کلب کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، اور گرین میری ٹائم (ماحول دوست بحری سرگرمیوں) اور ڈیجیٹل تعاون کے اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ معاہدہ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے لیے آئی ایم ای سی راہداری کو مکمل شکل دیتا ہے۔ مارسی فوس اس 6,000 کلومیٹر طویل ملٹی ماڈل کوریڈور کے مغربی یورپی گیٹ وے کو مضبوط بناتا ہے، جس سے تقریباً 70 ملین ٹن اضافی صلاحیت شامل ہوتی ہے اور یہ راستہ یورپ کے اندرونی حصوں تک مزید توسیع پاتا ہے۔ آئی ایم ای سی کا آغاز 2023 میں نئی دہلی میں منعقدہ جی20 سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

اے پی ایس ای زیڈ کی بندرگاہیں، مندرا اور ہزیرہ، ایک ملٹی ماڈل

مشرقی گیٹ وے کے طور پر اے پی ایس ای زیڈ کی بندرگاہیں، مندرا اور ہزیرہ، ایک ملٹی ماڈل لاجسٹکس حب کا کردار ادا کرتی ہیں جو جنوبی ایشیا کو مغربی ایشیا سے جوڑتی ہیں۔ مارسی فوس، جو سالانہ 74 ملین ٹن کارگو سنبھالتا ہے اور ہر سال تقریباً 10,000 جہازوں کی آمد و رفت دیکھتا ہے، اس شراکت میں یورپ کے سب سے بڑے مربوط ملٹی ماڈل ماحولیاتی نظاموں میں سے ایک کو شامل کرتا ہے۔ یہ شراکت داری آئی ایم ای سی کو ایک پائیدار اور محفوظ یوریشیائی تجارتی متبادل کے طور پر فروغ دینے کے منصوبوں پر بھی مشتمل ہے، جس کے لیے مشترکہ مہمات، تجارتی میلوں اور بی ٹو بی روابط کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بندرگاہوں کی ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سکیورٹی، متبادل ایندھن، شور پاور سپلائی اور کم کاربن بنکرنگ جیسے شعبوں میں تکنیکی تبادلے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ ساتھ ہی مندرا–مارسی فوس گرین میری ٹائم کوریڈور کی ترقی اور آئی ایم ای سی پورٹس کلب کے قیام کی مشترکہ بنیاد رکھنے کا بھی منصوبہ شامل ہے۔اے پی ایس ای زیڈ کے کل وقتی ڈائریکٹر اور سی ای او اشونی گپتا نے کہا کہ یہ معاہدہ راہداری کے یورپ میں آخری حصے کو جوڑتا ہے اور اس سے شریک ممالک کے درمیان معلومات اور سامان کے تبادلے کی رفتار تیز ہوگی۔ مارسی فوس کے سی ای او ہروے مارٹل نے اس کوریڈور کو ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بندرگاہیں اس راہداری کے نہایت اہم اختتامی مقامات پر واقع ہیں۔

کمپنی کا ہدف 2030 تک ایک ارب ٹن سالانہ کارگو ہینڈلنگ تک پہنچنا ہے

اے پی ایس ای زیڈ بھارت بھر میں 15 بندرگاہوں اور ٹرمینلز کا آپریشن چلاتا ہے، جن کی مجموعی کارگو ہینڈلنگ صلاحیت 633 ملین ٹن سالانہ ہے اور ملک کی مجموعی بندرگاہی نقل و حمل میں اس کا تقریباً 28 فیصد حصہ ہے۔ کمپنی کا ہدف 2030 تک ایک ارب ٹن سالانہ کارگو ہینڈلنگ تک پہنچنا ہے۔ یہ معاہدہ آئی ایم ای سی روٹ کے ساتھ تعاون کو باقاعدہ اور منظم شکل دینے کی مشترکہ کوشش کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد بھارت اور یورپ کے درمیان طویل مدتی سپلائی چین کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

10 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

10 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

11 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

12 hours ago