قومی

Adani Group Chairman Gautam Adani: بہار کے انفراسٹرکچر میں 60 ہزار کروڑ روپے تک سرمایہ کاری کرے گا اڈانی گروپ: گوتم اڈانی

نئی دہلی : اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا گروپ آئندہ تین سے چار برسوں کے دوران بہار کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر 50 ہزار کروڑ سے لے کر 60 ہزار کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ترقی کے بے شمار امکانات موجود ہیں اور اب ریاست کی تیز رفتار ترقی کا وقت آ چکا ہے۔گوتم اڈانی نے یہ بات اتوار کے روز بہار کے ضلع سارن کے مستی چک میں ’اکھنڈ جیوتی آئی ہاسپٹل – اڈانی سینٹر فار آئی ڈیزیز‘ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس دوران انہوں نے بہار میں اڈانی گروپ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھاگلپور ضلع کے پیرپینتی میں 2400 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے اور اس منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے سے متعلق کئی منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

گوتم اڈانی نے کہا کہ بہار کو مضبوط انفراسٹرکچر، بہتر سڑکوں اور صنعتی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اگر ریاست میں جدید بنیادی سہولیات کو فروغ دیا جائے تو بہار ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام کو اس نئے دور کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ ریاست معاشی اور صنعتی لحاظ سے مزید مضبوط بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ اڈانی گروپ صرف کاروباری سرمایہ کاری تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سماجی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں بھی اپنی ذمہ داری ادا کرے گا۔ اسی مقصد کے تحت مستی چک میں جدید آئی ہاسپٹل قائم کیا گیا ہے جہاں آنکھوں کے امراض کا جدید علاج فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر گوتم اڈانی کی اہلیہ اور اڈانی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن پریتی اڈانی بھی موجود تھیں۔ دونوں نے ہاسپٹل کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ گوتم اڈانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہار کی مقدس سرزمین، خصوصاً مستی چک آکر انہیں بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست صرف تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے اہم نہیں بلکہ ہندوستان کی روحانی شناخت کی بھی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گایتری شکتی پیٹھ میں درشن اور گایتری منتر کے جاپ سے انہیں ذہنی سکون حاصل ہوا ہے۔ ان کے مطابق اس روحانی ماحول نے انہیں سماج اور انسانیت کے لیے مزید بہتر کام کرنے کی تحریک دی ہے۔ گوتم اڈانی نے یقین ظاہر کیا کہ بہار میں جاری ترقیاتی منصوبے ریاست کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

32 minutes ago

PM Modi 76th Birthday: دفاع، خارجہ امور سے لے کر وزیر خزانہ تک، مرکزی وزرا نے وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

76ویں سالگرہ پر مرکزی وزرا اور این ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم کی عوامی…

3 hours ago

Arshad Madani’s Remarks On UCC: یو سی سی پر ارشد مدنی کا بیان، ’شریعت کے خلاف کوئی قانون قبول نہیں‘

امت شاہ کے 2029 سے پہلے این ڈی اے کی زیرِ حکومت 21 ریاستوں میں…

3 hours ago