اڈانی گروپ کی کمپنی اے سی سی لمیٹڈ (ACC Limited) نے جمعہ کو مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج جاری کیے، جن کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران کمپنی کا منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 460 فیصد بڑھ کر 1,119 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس مدت میں کمپنی کی پیداواری مقدار بھی اپنی اب تک کی بلند ترین سطح ایک کروڑ ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بلڈنگ میٹیریلز اور سولیوشنز کمپنی کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو سال بہ سال بنیاد پر 28 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 5,932 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
سی ای او کا بیان: سیمنٹ سیکٹر کیلئے اہم سہ ماہی
اے سی سی لمیٹڈ کے سی ای او اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ونود بہیٹی نے کہا: ’’یہ سہ ماہی سیمنٹ سیکٹر کے لیے بہت اہم رہی ہے۔ طویل مون سون کے باوجود، اس شعبے کو جی ایس ٹی 2.0 اصلاحات، کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم (CCTS) اور کوئلہ سیس کی واپسی جیسے اقدامات سے فائدہ ہوگا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی فیصلے مستقبل میں مستحکم طلب (demand momentum) کو سہارا دیں گے۔ ان کے مطابق، سلائی بنوا اور کلمبولی توسیعی منصوبوں سے اس سال پیداوار میں 3.4 ملین ٹن سالانہ (MTPA) کا اضافہ ہوگا۔ پلانٹس کی کارکردگی میں بہتری سے 5.6 ایم ٹی پی اے اضافی صلاحیت حاصل ہوگی، جبکہ لاجسٹک رکاوٹوں کے خاتمے سے پیداواری استعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
کمپنی کی خالص مالیت میں اضافہ
ستمبر سہ ماہی کے دوران کمپنی کی خالص مالیت (Net Worth) میں 1,151 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جس سے یہ بڑھ کر 19,937 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ کمپنی اب بھی قرض سے پاک (Debt-free) ہے اور اس کی کریسل ریٹنگ CRISIL AAA (Stable)/CRISIL A1+ برقرار ہے، جو اعلیٰ ترین کریڈٹ درجہ بندی سمجھی جاتی ہے۔ بہیٹی کے مطابق، ’’اے سی سی، امبوجا سیمنٹس کے تحت بڑے اڈانی سیمنٹ خاندان کا حصہ ہونے کے ناطے، گروپ کے مربوط ایکو سسٹم سے فائدہ اٹھا رہی ہے — جس میں لاجسٹکس، قابلِ تجدید توانائی اور اختراعات (Innovation) شامل ہیں۔‘‘
جی ایس ٹی اصلاحات سے قیمتوں میں کمی
کمپنی کے مطابق، جی ایس ٹی اصلاحات کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے گاہکوں کو اڈانی سیمنٹ کے پریمیم مصنوعات خریدنے میں سہولت ملی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…