قومی

Adani Green Energy’s impressive growth: اڈانی گرین انرجی کی شاندار پیش رفت، مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں 6,088 کروڑ روپے کا ریونیو، توانائی فروخت میں 39 فیصد اضافہ

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (AGEL) نے مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی (H1 FY26) میں شاندار مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمپنی نے منگل کے روز جاری رپورٹ میں بتایا کہ اس عرصے میں توانائی کی فروخت میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی فروخت 19,569 ملین یونٹ تک پہنچ گئی۔ اسی مضبوط فروخت کے بل پر کمپنی کا ریونیو سال بہ سال بڑھ کر 6,088 کروڑ روپے ہوگیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

آپریشنل صلاحیت اور EBITDA میں ریکارڈ نمو

اڈانی گرین انرجی کی آپریشنل صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سال بہ سال بنیاد پر کمپنی کی صلاحیت 49 فیصد بڑھ کر 16.7 گیگاواٹ (GW) ہوچکی ہے، جو اسے بھارت کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی کمپنی بناتی ہے۔ اسی مدت میں کمپنی کا EBITDA (یعنی سود، ٹیکس، فرسودگی اور کٹوتی سے قبل آمدنی) 25 فیصد بڑھ کر 5,651 کروڑ روپے ہوگیا، جو مالی سال 2023 کے پورے سال کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔ کمپنی نے 91.8 فیصد کا شاندار EBITDA مارجن حاصل کیا ہے جبکہ کیَش پرافٹ میں 17 فیصد اضافہ درج ہوا، جو 3,094 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

50 گیگاواٹ کے ہدف کی جانب پیش قدمی

اڈانی گرین انرجی کے سی ای او آشیش کھنّا نے بتایا کہ FY26 کی پہلی ششماہی میں کمپنی نے پہلے ہی 2.4 گیگاواٹ نئی صلاحیت شامل کر لی ہے، جو پورے FY25 کی صلاحیت میں اضافے کا تقریباً 74 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی رواں مالی سال میں 5 گیگاواٹ نئی صلاحیت بڑھانے اور 2030 تک 50 گیگاواٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کمپنی نے 5,496 میگاواٹ کی نئی صلاحیت کا اضافہ کیا ہے، جس میں گجرات کے خواڑہ (Khavda) میں 2,900 میگاواٹ کی تنصیب بھی شامل ہے۔

کھاوڑا میں دنیا کا سب سے بڑا قابلِ تجدید توانائی پلانٹ

اڈانی گرین انرجی گجرات کے کھاوڑا علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے 30 گیگاواٹ کے قابل تجدید توانائی پلانٹ کے قیام میں برق رفتاری سے پیش رفت کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ 538 مربع کلومیٹر پر محیط ہے جو پیرس شہر کے رقبے سے تقریباً پانچ گنا بڑا ہے۔ فی الحال کھاوڑا میں 7.1 گیگاواٹ کا آپریشنل پورٹ فولیو فعال ہے جس میں شمسی (Solar)، ہوائی (Wind) اور ہائبرڈ توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ منصوبے میں جدید ترین بائی فیشیل سولر ماڈیولز اور بھارت کا سب سے بڑا 5.2 میگاواٹ ونڈ ٹربائن استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی اڈانی گرین انرجی کو عالمی سطح پر ایک نیا معیار قائم کرنے کی سمت لے جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

22 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

2 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

3 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

3 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago