قومی

Actor Govinda traps in Ponzi Scam: ایک ہزار کروڑ کے پونزی گھوٹالے میں پھنسے اداکار گووندا، ای او ڈبلیو کر سکتی ہے تفتیش، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

Ponzi Scam: اوڈیشہ پولیس کی کرائم برانچ (EOW) بالی ووڈ اداکار گووندا سے 1,000 کروڑ روپے کے آن لائن پونزی گھوٹالہ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ ای او ڈبلیو ڈی ایس پی سمیتا ساہو نے یہ بات کہی ہے۔ سسمیتا سولر ٹیکنو الائنس (STA-TOKEN) سے متعلق کروڑوں روپے کے پونزی گھوٹالے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

EOW کے مطابق، کمپنی کرپٹو انویسٹمنٹ کی آڑ میں آن لائن پونزی گھوٹالے میں غیر قانونی طور پر ملوث تھی۔ ساہو نے کہا، “ہم گووندا کو EOW کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر سکتے ہیں یا ٹیم ممبئی جا کر اداکار سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار نے جولائی میں گوا میں ایس ٹی اے کی شاندار تقریب میں شرکت کی تھی اور کچھ ویڈیوز میں کمپنی کی تشہیر بھی کی تھی۔

پونزی فرم کے کنٹری ہیڈ گرتیج سنگھ گرفتار

پچھلے مہینے، EOW نے پونزی فرم کے کنٹری ہیڈ گرتیج سنگھ اور اس کے اوڈیشہ کے چیف نورود داس کو گرفتار کیا تھا۔ 16 اگست کو، تفتیشی ایجنسی نے STA کے ایک اپ لائن ممبر رتناکر پالائی کو گرفتار کیا تھا، جس سے بڑی تعداد میں ممبران منسلک تھے۔ EOW کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مبینہ طور پر بھدرک، کیونجھر، بالاسور، میوربھنج اور بھونیشور میں 10,000 لوگوں سے 30 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

گووندا کا نام کیسے آیا؟

بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے گوا میں ایک پروگرام منعقد کیا تھا۔ اس پروگرام میں کئی نامور لوگوں نے شرکت کی۔ گووندا بھی پروگرام میں آئے۔ گووندا نے کمپنی کے ساتھ اشتہاری ویڈیوز بھی بنائے۔ اب جب کمپنی کے گھوٹالہ کا پردہ فاش ہو رہا ہے تو گووندا بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس لیے اب EOW ٹیم گووندا سے پوچھ گچھ کرنے جا رہی ہے۔ اس کے لیے پہلے سمن جاری کیے جائیں گے۔

گووندا کے منیجر نے کیا کہا؟

آن لائن پونزی گھوٹالے میں EOW کی طرف سے پوچھ گچھ کے لیے گووندا کا نام سامنے آنے کے بعد گووندا کے مینیجر کا بیان سامنے آیا ہے۔ اداکار کے مینیجر سنہا نے کہا، “میڈیا میں آدھی اور نا مکمل خبریں گردش کر رہی ہیں اور اداکار کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔” سنہا نے کہا، “گووندا ایک پروگرام کے لیے ایک ایجنسی کے ذریعہ گئے تھے اور واپس آئے تھے۔ ہمارا اس کے کاروبار یا برانڈنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تمام آدھی پکی خبریں میڈیا میں شائع ہوئی ہیں۔

کیا ہے پونزی اسکینڈل؟

بتایا جاتا ہے کہ بھدرک، کیونجھر، بالاسور، میور بھنج اور بھونیشور میں اس کمپنی کا پونزی گھوٹالہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ وہاں 10 ہزار لوگ اس کا نشانہ بنے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے بہار، اتر پردیش، پنجاب، راجستھان، ہریانہ، دہلی، جھارکھنڈ، آسام اور مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاروں سے لاکھوں روپے جمع کئے۔ 7 اگست 2023 کو، اوڈیشہ اقتصادی جرائم ونگ نے کمپنی کے مالک اور واقعے کے کلیدی ملزم، گرتیج سدھو اور اس کے ساتھی نیرود داس کو گرفتار کیا۔ بھونیشور میں مقیم سرمایہ کاری کے مشیر رتناکر پالائی کو 17 اگست کو سدھو کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

11 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

48 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago