تملگا ویتری کزگم (ٹی وی کے) کے صدر اور مشہور تمل اداکار وجے نے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں اس قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ان درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ یہ ترمیمی قانون مسلم کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
راجیہ سبھا نے 4 اپریل کو وقف (ترمیمی) بل 2025 کو حق میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹوں سے پاس کیا۔ لوک سبھا نے اس سے قبل ایک طویل بحث کے بعد اس بل کو منظوری دے دی تھی، جس کے حق میں 288 ارکان نے ووٹ دیا اور 232 نے مخالفت کی۔ صدر دروپدی مرمو نے 5 اپریل کو اس بل کو قانون کی شکل دیتے ہوئے اپنی منظوری دے دی تھی۔
وجے کے علاوہ ان سیاست دانوں نے کیا ہے وقف ترمیمی قانون کے خلاف عدالتِ عظمیٰ کا رخ
وجے سے قبل وقف (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والے سیاسی لیڈران میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ محمد جاوید اور عمران پرتاپ گڑھی،عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان، سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اور آزاد سماج پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد شامل ہیں۔
ملی و مذہبی تنظیموں نے بھی کھٹکھٹایا ہے سپریم کورٹ کا دروازہ
وہیں کئی تنظیموں نے بھی اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے، جن میں مولانا ارشد مدنی، صدر جمعیۃ علماء ہند، کیرالہ میں مقیم سنی علماء کی تنظیم سمستھ کیرالہ جمعیۃ العلماء، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، انڈین یونین مسلم لیگ اور این جی او ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس شامل ہیں۔ ساتھ ہی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے بھی اس قانون کو چیلنج کیا ہے۔
وقف ترمیمی قانون کی حمایت میں بھی دائر کی گئی ہیں کئی درخواستیں
دوسری طرف وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں مداخلت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ یہ ترامیم آئین ہند کے مطابق ہیں اور یہ مسلم کمیونٹی کے کسی بھی رکن کے کسی حق کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ درخواست راجستھان حکومت نے دائر کی ہے۔ قانون کے حامیوں کی دلیل ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025، وقف املاک کے انتظام کو بہتر بنانے، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بااختیار بنانے، سروے، رجسٹریشن، اور کیس نمٹانے کے عمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وقف املاک کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…